حکومت نے ہزاروں کی تعداد میں پولیس رینجرز منگوا لی پھربھی اتنا اعتماد نہیں کہ اتنے روز پہلے ہی سب کچھ بند کر دیا، شہزاد اقبال

اسلام آباد کو اتنے دن پہلے بند کرنے کی کیا لاجک بنتی ہے؟ وہ تو کہتے ہیں 27 ستمبر کو نکلیں گے لیکن ابھی سے انٹرنیٹ بند اور لاہوراسلام آباد موتروے بھی بند کرنے جارہے ہیں۔ صحافی شہزاد اقبال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 24 ستمبر 2026 22:44

حکومت نے ہزاروں کی تعداد میں پولیس رینجرز منگوا لی پھربھی اتنا اعتماد ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 24 ستمبر 2026ء ) صحافی شہزاد اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہزاروں کی تعداد میں پولیس رینجرز منگوا لی پھربھی اتنا اعتماد نہیں کہ اتنے دن پہلے ہی سب کچھ بند کر دیا، اسلام آباد کو اتنے دن پہلے بند کرنے کی کیا لاجک بنتی ہے؟ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو اتنے دن پہلے بند کرنے کی کیا لاجک اور تُک بنتی ہے، ہمارے دفتر کے سامنے کنٹینرز ہی کنٹینرز ہیں۔

آپ نے ہزاروں کی تعداد میں پولیس والے کھڑے کر دیے، رینجرز اور فوج منگوا رہے ہیں۔ آپ کو اپنے اوپر اتنا اعتماد بھی نہیں ہے کہ آپ نے اتنے دن پہلے ہی سب کچھ بند کر دیا۔ تم لوگ ناکام ہوچکے ہو۔ اب حکومت دعویٰ کررہی ہے کہ آپ کو اسلام آباد میں گھسنے نہیں دیں گے، جب آپ لوگوں نے اتنی پولیس رینجرز کی نفری منگوا لی ہے اور آپ اتنے پراعتماد ہیں ، لیکن پھر بھی آپ کو اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ نہیں ہے، اور ریڈزون کو سیل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

کل رات کو پشاور اسلام آباد موٹروے بند کردی گئی۔اسلام آباد میں کوئی نہیں آرہا، جو بھی آمدورفت ہورہی ہے لوکل لوگوں کی ہورہی ہے۔ابھی لاہور اسلام آباد موٹروے بند کرنے جارہے، کیا انٹیلی جنس نہیں بتا رہی کہ کب قافلے آئیں گے۔ وہ تو کہتے ہیں 27 ستمبر کو نکلیں گے۔ ابھی انٹرنیٹ بند کرنے جارہے ہیں۔
دوسری جانب وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں تحریک انصاف کے ساتھ معاملات طے پاسکتے ہیں، اللہ نہ کرے کہ ہمارا آمنا سامنا ہو، راستہ لانگ مارچ سے نہیں بات چیت سے کھل سکتا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر خان بتا دیں کہ کوئی ایسا آئینی قانونی حق جو ان کو نہ ملتا ہو، اللہ نہ کرے کہ آمنا سامنا ہو، نہ ہی ایسی صورتحال بنے کہ کسی بھی جگہ پر تشدد کی بات ہو۔ہم طاقت کے کم ازکم استعمال پر یقین رکھتے ہیں، جس طرح آنا چاہتے ویسے اسلام آباد بہت دور ہے، ویسے اگر آئیں گے تو ان کو لے کر آئیں گے اور چھوڑ کر بھی آئیں گے، یہ قابل عزت ہیں، لیکن اگر سومنات بنانے آئیں گے ، اور یہ کہنا کہ آئیں گے تو کچھ لے کر جائیں گے، پھر نہ تو آسکیں گے اور نہ سومنات بناسکیں گے۔راستہ بات کرنے سے کھل سکتا ہے لیکن لانگ مارچ سے راستہ نہیں کھلے گا۔