سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے یورپی پارلیمانی وفد کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار
جمعرات 24 ستمبر 2026 21:36
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے داخلی اور قانونی معاملات کو ملکی آئینی، قانونی، سماجی اور علاقائی تناظر میں سمجھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں بے شمارقربانیاں دی ہیں جنہیں پاکستان کے انسانی حقوق اور سلامتی سے متعلق معاملات کا جائزہ لیتے وقت مدنظر رکھنا چاہئے۔سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان کا قانونی نظام آئینی تقاضوں، ملکی قوانین اور مقامی حقائق کے مطابق کام کرتا ہے جبکہ مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے لئے آئینی و قانونی تحفظ موجود ہے۔ انہوں نے وفد کو سائبر قوانین کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان کے سائبر قوانین میں اظہارِ رائے، معلومات تک رسائی، سائبر جرائم، مالیاتی فراڈ اور دیگر متعلقہ جرائم کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے اپنے سائبر قوانین کا یورپ، مشرق بعید اور شمالی امریکا کے قوانین سے تقابلی جائزہ بھی لیا ہے اور اس حوالے سے تیار کردہ دستاویز یورپی وفد کے ساتھ شیئر کرنے کی پیشکش کی۔یورپی پارلیمانی وفد نے پاکستان کی جیو سٹریٹجک اہمیت اور خطے میں درپیش چیلنجز کو تسلیم کرتے ہوئے پاکستان اور یورپ کے درمیان باہمی مفادات اور مشترکہ چیلنجز کے تناظر میں تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔وفد کے ارکان نے پاکستان کے انسانی حقوق سے متعلق معاملات کو پاکستانی ثقافتی، تاریخی، سماجی اور جغرافیائی تناظر میں سمجھنے کی اہمیت پر زور دیا۔یورپی پارلیمانی وفد نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان انسانی حقوق، جی ایس پی پلس اور دیگر امور پر مزید بامعنی مکالمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نقطۂ نظر کو یورپی پارلیمنٹ میں مزید مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔وفد نے پاکستان اور یورپ کے درمیان موجود غلط فہمیوں کے خاتمے کے لئے مزید رابطوں اور مکالمے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور پاکستان کے نقطۂ نظر کو سمجھنے کے لئے یورپی پارلیمنٹ میں کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پیش کی۔فریقین نے پاکستان اور یورپ کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، پارلیمانی رابطوں اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔مزید قومی خبریں
-
پی آئی اے کے فضائی میزبانوں پر سگریٹ لے جانے پر نئی پابندی عائد، سخت کارروائی کی تنبیہ
-
ملتان ائیرپورٹ پر ایف آئی ایکی کارروائی، عمرہ ویزے کی آڑ میں خاتون کو مبینہ جنسی استحصال کیلئے سعودیہ بھیجنے کی کوشش ناکام
-
پیٹرول سبسڈی اسکیم 10 ماہ چلانا پڑی تو عوام کے لیے جاری رکھیں گے، علی پرویز ملک
-
عمرہ ویزے کی آڑ میں خواتین کے استحصال کا مبینہ نیٹ ورک بے نقاب، ایجنٹ گرفتار
-
لانگ مارچ ملتوی کرنے کے فیصلے کے بعد حکومت والے رو رہے تھے، جنید اکبر
-
لاہور ڈیفنس غیرملکی لڑکی زیادتی کیس میں 3 افراد گرفتار
-
وزیراعلی مریم نواز شریف کی ڈی آئی خان چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکہ کی شدید مذمت
-
ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی
-
کھارادرمیں دکان سے 6 کلوسے زائد چاندی لوٹ لی گئی
-
زیادہ نمک والی غذا مردوں کی یادداشت متاثرکرسکتی ہے ، تحقیق
-
میررضا قتل کیس، جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ نہ ہوسکا
-
تمام موٹرویز (کل )کھول دی جائیں گی‘ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.