دن پھرے ہیں وزیروں کے باغ ترقیاتی کام ٹھپ ٹھیکیداروں کو فنڈز نہ مل سکے

افتخارِ گیلانی جیسے شخص حکومت نہیں چلا سکتے چند ماہ بعد اسمبلی کے اندر سیاسی جنگ نظر آئے گی ،عوامی حلقے

جمعہ 25 ستمبر 2026 15:09

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2026ء) دن پھرے ہیں وزیروں کے باغ ترقیاتی کام ٹھپ ٹھیکیداروں کو فنڈز نہ مل سکے ،تفصیلات کے مطابق ازاد کشمیر میں حکومت بنے ایک ماہ کا عرصہ ہو چکا باغ میں شاہراہوں سمیت دیگر جاری منصوبوں پر دوبارہ کام شروع نہ ہوسکا ٹھیکیداروں کو فنڈز نہ مل سکے اکا دکا مقامات پر ٹچ ٹچ جاری وزیراعظم کا اصلاحات کی بات پر عملدرآمد نہ ہوسکا اوپر سے موسم بھی اب سرد ہوتا جا رہاہے اسی طرح ایک طرف مہنگائی کا طوفان دوسری طرف لاک ڈاون سے عوام پر براے راست برے اثرات تیسری طرف انٹر نیٹ کی بھی سہولت بحال نہ ہو سکی عوام مزید شدید مشکلات سے دو چار حکومت سیاسی ہنی مون منانے اور اخبارات کی حد تک لمبے لمبے بیانات چھوڑنے میں مصروف آزاد کشمیر میں میڈ ان رائیونڈ جمہوریت آئندہ چند ماہ بعد کھیل تماشا بن جائے گی عوام کا کہنا کہ اگر مظفرآباد کسی مضبوط لیگی رہنما کو وزیر اعظم بنایا ہوتا تو حکومت پر گرفت ہوتی افتخارِ گیلانی جیسے شخص حکومت نہیں چلا سکتے چند ماہ بعد اسمبلی کے اندر سیاسی جنگ نظر آئے گی -