صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی سے یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کی ملاقات
ہفتہ 26 ستمبر 2026 18:20
(جاری ہے)
صدر نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی انسانی حقوق کے اداروں اور بین الاقوامی پارلیمانی فورمز کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق اور ان کی آواز کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ڈاکٹر نجیب نقی نے کہا کہ یورپی یونین دنیا میں جمہوریت، انسانی حقوق، قانون کی حکمرانی اور پائیدار امن کے فروغ کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یورپی پارلیمنٹ کے ارکان مسئلہ کشمیر کے مختلف پہلوؤں، بالخصوص انسانی حقوق کی صورتحال، کو سمجھنے اور اس حوالے سے عالمی سطح پر آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیری عوام خطے میں امن اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کے خواہاں ہیں۔ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔صدر آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ بین الاقوامی پارلیمانی روابط اور عوامی سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عالمی برادری کو حقائق سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ کشمیری عوام کی خواہشات اور ان کے بنیادی حقوق کو عالمی سطح پر ہونے والی بحث میں مناسب اہمیت دی جانی چاہیے۔صدر ڈاکٹر محمد نجیب نقی نے یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کا آزاد کشمیر کا دورہ کرنے اور خطے کی صورتحال کو قریب سے سمجھنے کے لیے دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں یورپین پارلیمنٹ کے وفد نے ایوانِ صدر میں کشمیری ثقافت، سیاحت اور معدنی وسائل کو اجاگر کرنے کے لیے قائم کیے گئے خصوصی اسٹالز کا معائنہ کیا، جہاں متعلقہ محکموں کے افسران نے انہیں مختلف شعبوں، دستیاب وسائل اور آزاد کشمیر کی استعداد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر مقامی فنکاروں اور گلوکاروں نے کشمیری ثقافت کی عکاسی پر مبنی فن کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔جبکہ ممبران یورپی پارلیمنٹ کو آزاد کشمیر کے مختلف سیاحتی مقامات، قدرتی حسن اور ثقافتی ورثے پر مبنی ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی۔تقریب کے اختتام پر صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی نے ممبر یورپین پارلیمنٹ میری خان کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔مزید کشمیر کی خبریں
-
گزشتہ ایک سال میں 4 ہزار7 سو سے زائد کشمیریوں کوگرفتارکیاگیا
-
صدرآزاد کشمیر کیلئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، طارق فضل چوہدری
-
صدر آزاد کشمیر کے لئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
ادھم پورمیں بھارتی فورسزنے 2 نوجوان شہیدکردیئے
-
بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
-
آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
-
بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے اب تک 96ہزار502بے گناہ کشمیری شہید کئے
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
-
آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو
-
بھارت میں مساجد اورمدارس کیخلاف بلڈوز کارروائیاں ،مسلم دنیا خاموش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.