لاہور ہائیکورٹ میں 28 ججز کیسوں کی سماعت کرینگے

ڈویژن بنچ سول اور فوجداری اپیلوں پر سماعت کریں گے

اتوار 27 ستمبر 2026 20:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2026ء) لاہور ہائیکورٹ میں آج( پیر )سے پرنسپل سیٹ پر 28ججز کیسوں کی سماعت کریں گے جبکہ 11 ڈویژن بنچ سول اور فوجداری اپیلوں پر سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے ترمیمی ججز روسٹر جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت ، جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں بنچ بینکنگ و کمرشل ، جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں بنچ نیب اور دہشتگردی ، جسٹس فیصل زمان کی سربراہی میں بنچ سول ، جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں بنچ قتل سمیت فوجداری ، جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں بنچ منشیات اور قتل ، جسٹس صادق محمود خرم کی سربراہی میں بنچ قتل، منشیات اور فوجداری ، جسٹس احمد ندیم ارشد اور جسٹس وقار حیدر اعوان کی سربراہی میں بنچز سول جبکہ جسٹس حسن نواز مخدوم اور جسٹس خالد اسحاق کی سربراہی میں بنچز ٹیکس ریفرنسز اور بینکنگ اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

ترمیم شدہ ججز روسٹر 31 اکتوبر تک نافذ العمل رہے گا۔