ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کا ڈپٹی کمشنر کمپاؤنڈ میرانشاہ میں واقع دفاتر کا دورہ

پیر 28 ستمبر 2026 17:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2026ء) ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان محمد تیمور خان آفریدی نے ڈپٹی کمشنر کمپاؤنڈ میرانشاہ میں واقع دفاتر کا دورہ کر کے دفتری امور کو بہتر انداز میں سرانجام دینے ، عملے کی حاضری اور طریقہ کار کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان تر جمان کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت کئے گئے دورے میں انہوں نے عملے کو موجود پا کر انہیں وقت کی پابندی اور سروس ڈیلیوری کو مزید فعال بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اس دوران انہوں نے تمام افسران و اہلکاروں کی حاضری اور دفتری امور کا جائزہ لیا۔