Live Updates

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 28 ستمبر 2026 22:59

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 28 ستمبر 2026ء ) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 3 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 404 روپے 97 پیسے مقرر کردی گئی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ پیٹرول کی نئی قیمتوں میں کمی کا اعلان 29ستمبر تک کیلئے کیا گیا ہے۔ دوسری جانب غیرملکی میڈیا کے مطابق پیر کو عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1.82 ڈالر یا 1.74فیصد اضافے کے بعد 106.14ڈالر فی بیرل ہوگئی۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 1.14ڈالر یا 1.23فیصد اضافے کے بعد 93.55ڈالر فی بیرل رہی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعوی کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی۔ 
اسی طرح عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں تقریباً تین فیصد اضافہ ہوا ہے اور برینٹ خام تیل کی قیمت 107 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے تیل کی قیمت میں یہ اضافہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی آبنائے ہرمز کو سات روز میں دوبارہ کھولنے کی تجویز مسترد کیے جانے کے بعد ہوا آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے اہم بحری راستوں میں شمار ہوتی ہے. تاہم اسی دوران سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان مذاکرات کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے۔

Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات