انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر جوز بٹلر دورۂ پاکستان سے باہر

سری لنکا کیخلاف انگلینڈ کے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران وکٹوں کے درمیان دوڑتے ہوئے بٹلر زخمی ہو گئے تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 29 ستمبر 2026 10:33

انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر جوز بٹلر دورۂ پاکستان سے باہر
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 ستمبر 2026ء ) انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر جوز بٹلر دورۂ پاکستان سے باہر ہوگئے ہیں۔ 
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جارح مزاج بلے باز بٹلر ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سہ ملکی سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

 

انگلینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکولم کا کہنا ہے کہ جوز بٹلر دورہ پاکستان میں ہمارے ساتھ نہیں ہوں گے۔ ابھی بتانا مشکل ہے کہ وہ کب تک فٹ ہوں گے۔ 
جوز بٹلر کو سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں بیٹنگ کے دوران انجری ہوئی تھی۔ 
خیال رہے کہ انگلینڈ، سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تین ملکی سیریز 18 اکتوبر سے شروع ہوگی۔