ڈپٹی کمشنر کوہستان کا ایل پی جی ڈیلرز اور دکانداروں کے ساتھ اجلاس، نرخوں کا جائزہ لیا

بدھ 30 ستمبر 2026 10:22

کوہستان اپر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2026ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر عزیز اللہ جان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (جی) وجاہت رضا قریشی نے ایل پی جی ڈیلرز اور دکانداروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈی سی آفس کوہستان اپر کے مطابق اجلاس میں مختلف اضلاع میں ایل پی جی کے مقررہ نرخوں کا جائزہ لیتے ہوئے شرکاء کو نرخوں سے آگاہ کیا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے واضح ہدایت کی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے لہٰذا ایل پی جی کی فروخت میں مقررہ و مناسب نرخوں کی پابندی یقینی بنائی جائے اور عوام پر غیر ضروری مالی بوجھ ہرگز نہ ڈالا جائے۔

متعلقہ عنوان :