سول ڈیفنس کا غیر قانونی ایل پی جی ڈیکنٹنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، 15 دکانیں سیل

بدھ 30 ستمبر 2026 17:11

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2026ء) ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے غیر قانونی ایل پی جی ڈیکنٹنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران چوکی بھاگٹ، لاہور روڈ سرگودھا پر 15 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سول ڈیفنس آفیسر طالب حسین نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ضلع بھر میں غیر قانونی ایل پی جی ڈیکنٹنگ کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں آج چوک بھاگٹ، لاہور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ایل پی جی کی منتقلی اور ری فلنگ میں ملوث 15 دکانوں کو سیل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ممکنہ حادثات کی روک تھام کے لیے غیر قانونی ایل پی جی ڈیکنٹنگ کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :