ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

کتوبر کیلئے گھریلو استعمال کے 11.8کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 244روپے 14پیسے اضافہ

بدھ 30 ستمبر 2026 22:06

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2026ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کیلئے گھریلو استعمال کے 11.8کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 244روپے 14پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔اوگرا کے مطابق اکتوبر میں 11.8کلوگرام ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 3296روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ستمبر میں اسی سلنڈر کی قیمت 3052روپے تھی۔

متعلقہ عنوان :