Live Updates

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول کی قیمت میں 14 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 89 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 30 ستمبر 2026 22:52

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 30 ستمبر 2026ء ) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 89 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 387 روپے 40 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 400 روپے 35 پیسے مقرر کردی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ پیٹرول کی نئی قیمتوں میں کمی کا اعلان یکم اکتوبر تک کیلئے کیا گیا ہے۔
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :