آل پاکستان ماسٹر اکرم میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ دنیا پور کلب اور چیچہ وطنی کلب کے درمیان (کل )کھیلا جائیگا

جمعرات 1 اکتوبر 2026 14:25

آل پاکستان ماسٹر اکرم میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ دنیا پور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2026ء) اتحاد فٹ بال کلب خانیوال کے زیر آل پاکستان ماسٹر اکرم میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ دنیا پور کلب اور چیچہ وطنی کلب کے درمیان (کل) جمعرات کو لطیف فٹ بال گرائونڈ، خانیوال کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر کپتان عبدالطیف نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں ناک آئوٹ حصہ لیں گی اور ٹورنامنٹ 14 روز تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔