آزاد جموں و کشمیر کونسل کی 4خالی نشستوں کیلئے امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے

چوہدری منظور احمد، چوہدری سعید اور مشتاق احمد منہاس کے کاغذاتِ نامزدگی جمع ہوگئے.رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 1 اکتوبر 2026 15:35

آزاد جموں و کشمیر کونسل کی 4خالی نشستوں کیلئے امیدواروں نے کاغذاتِ ..
مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم اکتوبر ۔2026 ) آزاد جموں و کشمیر کونسل کی 4خالی نشستوں کے لئے امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے ہیںتفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کونسل کی 4نشستوں پر انتخابات 12 اکتوبر کو ہوں گے، مسلم لیگ نون کے امیدواروں کے کاغذات وزیراعظم افتخار گیلانی سمیت اہم راہنماﺅ ں نے جمع کرائے.

(جاری ہے)

امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی سیکرٹری الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائے، مسلم لیگ نون کے نامزد امیدواروں چوہدری منظور احمد، چوہدری سعید اور مشتاق احمد منہاس کے کاغذاتِ نامزدگی جمع ہوگئے. وزیراعظم افتخار گیلانی، شاہ غلام قادر اور راجہ فاروق حیدربھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے والوں میں شامل ہیں، وزرا سردار میر اکبر، کرنل (ر) وقار احمد نور، اظہر صادق اور ڈاکٹر مصطفی بشیر بھی اس موقع پرموجودتھے نورین عارف نے بھی مسلم لیگ نون کے نامزد امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے، آزاد کشمیر کونسل کی خالی نشستوں پر انتخابی سرگرمیاں تیزہوگئی ہیں اور 12 اکتوبر کو پولنگ ہوگی.