چناری،پی ٹی آئی ضلع جہلم ویلی کے صدر صاحبزادہ عمران پذیر،کالعدم جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی جہلم ویلی کے متحرک رہنماء راجہ عبدالقدیر خان جج نے حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اعلان کردیا
جمعرات 1 اکتوبر 2026 18:03
(جاری ہے)
اپنے ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی جہلم ویلی کے صدر صاحبزادہ عمران پذیر نے کہا کہ ہمارا کسی وقت تعلق ایکشن کمیٹی کے ساتھ رہا ہے اس کی تقریبات میں اس لیے شریک ہوتے رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی عوام کے حقوق کی بات،آٹا،بجلی اور دیگر چیزیں سستی کروا رہی ہے،لیکن جب ایکشن کمیٹی ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائی گئی تو اس کے بعد کافی عرصہ سے ہم اس سے دور ہیں،کالعدم ایکشن کمیٹی کی ریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث اس سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں،پاکستان ہمارا بڑا بھائی، ہماری امیدوں کا محو ومرکز ہے،ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیشہ کھڑے رہیں گے،افواج پاکستان کی ہم دل سے قدر کرتے ہیں،نوجوانوں سے اپیل ہے کہ کوئی بھی ایسی تنظیم جو ملکی سلامتی کے خلاف ہے اس سے کنارہ کشی کر لیں،نوجوان ملک پاکستان،افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں،مسلح افواج پاکستان ہماری آزادی اور امیدوں کی ضامن ہے، ہم کسی بھی ایسی تنظیم کا حصہ نہیں بننا چاہتے جو ملکی سلامتی، پالیسیوں کے خلاف ہو،جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی جہلم ویلی کے سرکردہ رہنماء راجہ عبدالقدیر خان جج نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ آئندہ کے بعد میرا کالعدم ایکشن کمیٹی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہو گا،آئندہ کے بعد کسی بھی غیر ریاستی تنظیم کا حصہ نہیں بنوں گا،کالعدم ایکشن کی کسی بھی کال سے بھی شرکت نہیں کروں گا،نوجوانوں، فیملی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ انتشاری کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کریں،ایکشن کمیٹی ہمارے بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہی ہے،اداروں کے خلاف دیے جانے والے بیانات پر معذرت کرتا ہوں،ریاست پاکستان،افواج پاکستان تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کا خیر خواہ ہوں،آج کے بعد اگر میری طرف سے کالعدم ایکشن کمیٹی کے حق میں کوئی بیان آیا تو تو میرے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے،میرا کسی ایسی تنظیم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہو گا جو ہمارے اداروں،ریاست کے خلاف ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید اہم خبریں
-
میررضا کیس؛ جوڈیشل کمیشن کا جائے وقوعہ کا دورہ، 5 گھنٹے کی سی سی ٹی وی فوٹیج غائب ہونے پر سوالات
-
بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ تھرفاؤنڈیشن ہسپتال کا دورہ
-
صوبائی وزیر ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے 15ویں نیشنل ریسکیو چیلنج 2026 کا افتتاح کر دیا
-
نوازشریف نے پتنگوں او ر ڈور کے سیمپلز منگوا لئے
-
ہر مسئلہ کیل نہیں اور ہر مسئلے کا حل ہتھوڑا نہیں، اسد عمر
-
امریکی پوسٹل سروس کو 35 ارب روپے کا نقصان پہنچانے والے پاکستانی کی گرفتاری پر انعام کا اعلان
-
برٹش گرین پارٹی نے صیہونیت کو نسل پرستی کی شکل قرار دے دیا
-
وزیراعلیٰ کا معلم اعظم حضرت محمدؐ پر کروڑوں درودو سلام، اساتذہ کو خراج تحسین پیش
-
ورلڈ بیسٹ لوکاسٹ ہاؤسنگ پراجیکٹ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ دنیا میں پنجاب ہی نہیں بلکہ پا کستان کی پہچان بن چکا ہے‘ مریم نواز
-
پنجاب کے سر پر ایک اور تاج سج گیا، ’’اپنی چھت،اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ نے ایک اورعالمی ایوارڈ جیت لیا
-
اگر اپنی عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ناسمجھی ہے تو میں یہ ناسمجھی بار بار کروں گا، سہیل آفریدی
-
وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک کا نیشنل ہائوسنگ پالیسی 2026 کے باضابطہ اجراء کے موقع پرتقریب سے خطاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.