ٹنڈوآدم میں پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، جامعہ ملیہ سکول نے چک سانگھڑ کو دو وکٹوں سے شکست دے دی
جمعرات 1 اکتوبر 2026 18:05
(جاری ہے)
اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ضلع سانگھڑ کے ہیڈ کوچ منصور بیگ نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد سکول سطح پر موجود باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو تلاش کرکے انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹنڈوآدم میں ہونے والے میچ میں متعدد باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں، جن کی تکنیک، فٹنس، نظم و ضبط اور کھیل کی مہارت کو مزید نکھارنے پر کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سانگھڑ میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، تاہم ماضی میں مناسب سہولیات اور گراؤنڈز کی کمی کے باعث بہت سے نوجوان اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار نہیں کر سکے۔ پی سی بی کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے ایسے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع مل رہا ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں ضلع سانگھڑ سے قومی سطح کے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔ ٹنڈوآدم کرکٹ گراؤنڈ کے نگران مختیار علی عمرانی نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے لیے ٹنڈوآدم کرکٹ گراؤنڈ کو مرکز بنانا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ میں بہتر سہولیات کی فراہمی سے نوجوانوں کو کرکٹ کی طرف راغب کرنے میں مدد مل رہی ہے اور ایسے مقابلوں سے مقامی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کے مواقع حاصل ہوں گے۔ دی سٹی سکولز کے چیئرمین مرزا اشفاق بیگ نے کہا کہ پی سی بی کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سکولوں میں موجود نئے کرکٹ ٹیلنٹ کو تلاش کرنے اور اسے قومی سطح تک پہنچانے کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری و نجی اسکولوں کے نوجوان کھلاڑیوں کو ایسے مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں۔ اس موقع پر کرکٹر عبدالرحمٰن خاصخیلی نے بھی پی سی بی کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکول سطح پر کرکٹ کے فروغ اور نئے کھلاڑیوں کی تلاش کے لیے ایسے پروگراموں کا تسلسل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سانگھڑ کے مختلف علاقوں سے مزید ٹیموں اور کلبوں کو مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ باصلاحیت کھلاڑی سامنے آسکیں۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ کرکٹ کے فروغ کے لیے شفاف اور میرٹ پر مبنی نظام کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی علاقے یا پس منظر سے تعلق رکھنے والا باصلاحیت کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر آگے بڑھ سکے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی کا عمران خان کو سالگرہ کی مبارک باد دینے سے گریز، شائقین میں غم و غصہ پھیل گیا
-
احمد شہزاد نے ’بے بی سیلیبریشن‘ پر صائم ایوب کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
-
سری لنکا انڈر 17 مینزکرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز میں شرکت کے لیے ملتان پہنچ گئی
-
سری لنکن انڈر17 مینز کرکٹ ٹیم ملتان پہنچ گئی
-
پاکستان اورسری لنکا کرکٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
-
میکسیکن فٹبالر نے امریکی کھلاڑی کو دونوں ہاتھوں سے تھپڑمار دیئے، ویڈیو وائرل
-
کپتان کا مشکل وقت میں ذمہ داری سنبھالنا کوئی نئی بات نہیں ، ڈیرن سیمی
-
رونالڈو کے بیٹے رونالڈو جونیئر کے مستقبل کے حوالے سے افواہوں کا بازارگرم
-
ایشین گیمز میں بھارت کے نوجوان کرکٹر نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا
-
وائیڈ گیند پرچھکا، کرکٹ کی تاریخ کا ایسا انوکھا واقعہ جو پہلے کبھی نہ ہوا
-
سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بڑے ناموں کی واپسی کی تیاریاں شروع
-
بھارت کیخلاف ڈٹ جانے پر سابق کرکٹرز کی حسن نواز کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.