Live Updates

دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز کو پیش آنے والے واقعہ پر تشویش

یو این جمعہ 2 اکتوبر 2026 08:15

دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز کو پیش آنے والے واقعہ پر تشویش

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 اکتوبر 2026ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے متحدہ عرب امارات سے اسرائیل جانے والی فضائی پرواز کو پیش آنے والے سنگین واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے کہ ایک بڑے سانحے کو روک لیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہریوں کی زندگی اور شہری ہوابازی کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے ہر اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔

سیکرٹری جنرل نے تمام مسافروں کی حفاظت یقینی بنانے اور واقعے کی تحقیقات کرنے پر متعلقہ تمام حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اس واقعے سے متعلق تمام پیش رفت پر مسلسل نظر رکھے گا۔

یاد رہے کہ بدھ کو دبئی سے تل ابیب جانے والی ایئر لائن ’فلائی دبئی‘ کی ایک پرواز کو اس وقت سعودی عرب کا رخ کرنا پڑا جب اطلاعات کے مطابق، کاک پٹ میں ایک پائلٹ نے دوسرے پائلٹ پر چاقو سے حملہ کیا اور بظاہر طیارے کو گرانے کی کوشش کی تھی۔

Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات