دیر لوئر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ، 2 کرنسی ڈیلر جاں بحق

جاں بحق ڈیلرز کی شناخت ناصر خان اور سیلم خان جان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس ذرائع

اتوار 4 اکتوبر 2026 19:10

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2026ء) دیر لوئر میں میدان بائی روڈ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 کرنسی ڈیلر جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ڈیلرز کی شناخت ناصر خان اور سیلم خان جان کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد کرنسی ڈیلرز سے 12 کروڑ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔واقعہ کے خلاف اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کے عوام نے لاشیں اٹھا کر لعل قلعہ میدان تھانے کے سامنے رکھ کر احتجاجی دھرنا دیا۔پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی۔