این او سی نہ ملنے پر پاکستان چیمپئنز ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز سے دستبردار
منگل 6 اکتوبر 2026 00:22
(جاری ہے)
منتظمین کی جانب سے پاکستان کے میچز دوبارہ ترتیب دینے اور این او سی کے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی حتمی پیش رفت نہ ہونے کے باعث پاکستان کی ٹیم کو ایونٹ سے الگ ہونا پڑا۔
پاکستان چیمپئنز کی قیادت شاہد آفریدی کے پاس تھی جبکہ اسکواڈ میں شعیب ملک، محمد حفیظ، سرفراز احمد اور وہاب ریاض سمیت کئی سابق پاکستانی اسٹارز شامل تھے۔ پاکستان کی ٹیم گزشتہ سال ڈبلیو سی ایل میں فائنل تک پہنچی تھی، جہاں اسے جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ڈبلیو سی ایل کے درمیان تنازع گزشتہ ایڈیشن کے دوران اس وقت شدت اختیار کرگیا تھا جب بھارت نے پاکستان کے خلاف دو میچز میں شرکت نہیں کی۔ پی سی بی نے اس صورتحال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ٹورنامنٹ پر جانبداری اور کھیل میں سیاست کو شامل کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔ بورڈ نے بعد ازاں ڈبلیو سی ایل میں پاکستان کی مستقبل میں شرکت پر پابندی کا مؤقف اختیار کیا تھا، جس پر اس سال بھی عملدرآمد برقرار رکھا گیا۔ این او سی نہ ملنے کے بعد پاکستان چیمپئنز کی انتظامیہ کی آخری کوششیں بھی کامیاب نہ ہوسکیں اور بالآخر ٹیم نے رواں ایونٹ سے دستبرداری کی تصدیق کردی۔مزید قومی خبریں
-
لاہور، 7 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والا اوباش گرفتار
-
پنجاب حکومت کی جانب سے باڈی کیم کی پہلی کھیپ لاہور پولیس کے حوالے
-
مریدکے میں بوڑھے میاں بیوی کے قتل کا ڈراپ سین، بیٹا ہی قاتل نکلا
-
پی ٹی آئی لانگ مارچ، پنجاب میں امن و امان کی صورتحال نارمل ہے‘آئی جی پنجاب
-
اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امید ہے‘ فواد چودھری
-
ریسکیو 1122 ساہیوال نے ستمبر2026 میں 9217 ایمرجنسیزپر ریسپانس کیا
-
ریسکیو 1122 نوشہرہ کی امددای کارروائیاں، بارشی پانی میں پھنسے7 افراد محفوظ مقامات پر منتقل
-
الیکشن کمیشن میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مقدمات کی سماعت
-
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا میر مراد تالپور کی وفات پر افسوس کا اظہار
-
ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا
-
ہمیشہ کہتا ہوں ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے،گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی
-
کراچی میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونزمالکان کے سپرد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.