بھارت ظلم و جبر اور طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کشمیریوں کے جذبۂ حریت کو کمزور نہیں کر سکتا، حریت رہنما
منگل 6 اکتوبر 2026 13:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارت اسرائیلی طرز پر جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے اور کشمیریوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
قابض فوجیوں کو مختلف علاقوں میں زمینیں الاٹ کرنا اور غیر کشمیریوں کو بڑے پیمانے پر ڈومیسائل جاری کرنا اسی نوآبادیاتی منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد کشمیریوں کو ان کی اپنی سرزمین میں اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔حریت رہنماؤں نے کہا کہ لاکھوں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی، مسلسل کرفیو نما پابندیوں، گرفتاریوں اور ریاستی جبر کے باوجود بھارت کشمیری عوام کے جذبۂ آزادی کو ختم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی سے کم کسی حل کو قبول نہیں کریں گے، کیونکہ اس مقصد کے لیے کشمیری قوم نے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں۔حریت رہنماؤں نے کہا کہ طاقت کے نشے میں دھت بھارتی قابض فورسز کشمیری خواتین، بچوں، بزرگوں اور بالخصوص نوجوانوں کو مسلسل ظلم و تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں، جبکہ نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی تمام تر ریاستی طاقت استعمال کرنے کے باوجود کشمیری عوام کی آواز کو دبا نہیں سکا۔حریت رہنماؤں نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے جسے فوجی طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔ کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور دیرپا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و سلامتی کی ضمانت بن سکتا ہے۔انہوں نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے، تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو اور کشمیری عوام بھارتی جبر و استبداد سے نجات حاصل کر سکیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
منصوبوں کا اعلان کافی نہیں،ان کی بروقت تکمیل، معیار اور مؤثر مانیٹرنگ بھی ضروری ہے،وزیراعظم
-
مظفرآباد ، موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کی ناقص سروس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
-
گزشتہ ایک سال میں 4 ہزار7 سو سے زائد کشمیریوں کوگرفتارکیاگیا
-
صدرآزاد کشمیر کیلئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، طارق فضل چوہدری
-
صدر آزاد کشمیر کے لئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
ادھم پورمیں بھارتی فورسزنے 2 نوجوان شہیدکردیئے
-
بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
-
آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
-
بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے اب تک 96ہزار502بے گناہ کشمیری شہید کئے
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.