امریکا کی متحدہ عرب امارات کیلئے 1 ارب ڈالرز کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری

منگل 6 اکتوبر 2026 20:53

امریکا کی متحدہ عرب امارات کیلئے 1 ارب ڈالرز کے ہتھیاروں کی فروخت کی ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2026ء) امریکا نے متحدہ عرب امارات کے لیے 1 ارب ڈالرز مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یو اے ای کو ایڈوانسڈ پریسیشن کل ویپن سسٹم ٹو کے گائیڈنس سیکشنز اور متعلقہ آلات کی فروخت کی منظوری کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات مشرقِ وسطی میں سیاسی استحکام اور اقتصادی ترقی کے لیے ایک اہم قوت ہے، مجوزہ فروخت سے متحدہ عرب امارات کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں بہتری آئے گی۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھاکہ اس کے ذریعے مضبوط اور ہر وقت تیار دفاعی صلاحیت کو فروغ دینے اور امریکی افواج کے ساتھ تعاون کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔محکمہ خارجہ نے واضح کیا کہ اس مجوزہ فروخت سے خطے میں بنیادی فوجی توازن تبدیل نہیں ہو گا، جبکہ اس ممکنہ فروخت سے امریکی دفاعی تیاری پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے 10 ہزار تک APKWS-II گائیڈنس سیکشنز خریدنے کی درخواست کی تھی۔