سعودی وزارت داخلہ کا مملکت کے شہریوں اور غیرملکیوں کیلئے ہنگامی انتباہ جاری
فضا میں ڈرونز اور میزائلوں کو تباہ کرنے کے مناظر کی ویڈیوز، تصاویر بنانے اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر سخت پابندی عائد، دفاعی کارروائیوں کی تشہیر کو قومی سلامتی کیخلاف عمل تصور کیا جائےگا۔ سعودی وزارت داخلہ
ثنااللہ ناگرہ
منگل 6 اکتوبر 2026
21:47
(جاری ہے)
سعودی وزارت داخلہ نے ہنگامی انتباہ جاری کیا کہ مملکت کی جانب سے جاری حکم کی خلاف ورزی کرنے پر فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یاد رہے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ تینوں ممالک نے سعودی عرب کی سلامتی کے پیش نظر اجتماعی دفاع کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ جس کے تحت مکہ دفاعی اتحاد کے اجلاس میں سعودی عرب کی سلامتی کے پیش فوجی قوت اور دفاعی صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اجلاس میں سعودیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے مشترکہ اقدامات تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ مکہ دفاعی اتحاد کی سیاسی و دفاعی کمیٹی کا الریاض میں ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس سے متعلق دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے کمیٹی کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اجلاس میں قومی قانون سازی کے مطابق سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔Pakistan, Saudi Arabia and Turkiye have agreed to deploy military forces and capabilities rapidly in Saudi Arabia, Pakistan's foreign ministry said in a joint statement.
— Al Jazeera English (@AJEnglish) October 5, 2026
🔴 LIVE updates: https://t.co/ovZONYAKb4 pic.twitter.com/HLCtXgGR5X
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی وزارت داخلہ کا مملکت کے شہریوں اور غیرملکیوں کیلئے ہنگامی انتباہ جاری
-
ٹرمپ کا سابق امریکی میجر کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
-
سائبیریا میں طاعون کی وبا پھیلنے پر امریکا روس کی مدد کیلئے تیار ہے، ٹرمپ
-
ایرانی صدر نے نئے وزیرِ دفاع کیلئے امیدوار نامزد کر دیا
-
امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ احمر میں ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد پراسرار طور پر غائب،تاحال لاپتہ
-
جے ڈی وینس کی اہلیہ نومولود بیٹے سمیت ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے گرتے گرتے بچ گئیں
-
نائیجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تمام 32 افراد ہلاک
-
امریکا کی متحدہ عرب امارات کیلئے 1 ارب ڈالرز کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری
-
سعودی اتحادی بحریہ کا حوثی ملیشیا کیخلاف آپریشن، بیلسٹک میزائل پلیٹ فارم تباہ
-
بندی اور بڑے پیمانے پر امداد کی اجازت دی جائے، انتونیوگوتریس
-
اے آئی سے مستفید ہونے کیلئے کچھ نقصانات برداشت کرنا ہوں گے، سام آلٹمین
-
مارکو روبیو اور نیتن یاہو کے دمیان ٹیلی فونک رابطہ، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.