بندی اور بڑے پیمانے پر امداد کی اجازت دی جائے، انتونیوگوتریس

منگل 6 اکتوبر 2026 20:57

بندی اور بڑے پیمانے پر امداد کی اجازت دی جائے، انتونیوگوتریس
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2026ء) اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کے 3 سال مکمل ہونے پر غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے فریقین پر وعدوں پر عمل درآمد اور جنگ بندی کے اگلے مرحلے کی جانب پیشرفت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر کے حملوں کی ہولناکیاں دوبارہ کبھی نہیں دہرائی جانی چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ حملوں کے بعد تباہ کن جنگ نے غزہ کے فلسطینیوں کو ناقابلِ بیان تکالیف سے دوچار کیا جبکہ فلسطینی اب بھی ناقابلِ برداشت حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ان کے مطابق گزشتہ سال ہونے والی جنگ بندی سے کچھ حد تک ریلیف ملا تھا تاہم وہ غزہ میں سلامتی، مناسب انسانی امداد اور امن کی جانب راستہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوئی۔اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ جنگ بندی مستقل کی جائے، بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی اجازت دی جائے اور بین الاقوامی قانون کا احترام کیا جائے۔ انہوں نے پورے خطے میں پائیدار امن کے لیے سیاسی راستہ تشکیل دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا