Live Updates

امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ احمر میں ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد پراسرار طور پر غائب،تاحال لاپتہ

منگل 6 اکتوبر 2026 19:43

امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ احمر میں ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2026ء) امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر سعودی عرب کے قریب بحیرہ احمر میں ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد اچانک غائب ہو گیااورتاحال لاپتہ ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ احمر کے اوپر پرواز کے دوران ہنگامی حالت کے اعلان کے کچھ دیر بعد عوامی طور پر دستیاب فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا سے غائب ہو گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر سِکورسکی ایم ایچ60 آر سی ہاک نے مشرقی وقت کے مطابق تقریبا شام 5 بج کر 20 منٹ پر سعودی عرب کے مغربی ساحل پر واقع شہر ینبع کے قریب ہنگامی حالت کا اعلان کیا۔فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق ہنگامی حالت کا اعلان کیے جانے کے وقت ہیلی کاپٹر تقریبا 475 فٹ کی بلندی پر تھا، اس کے بعد ظاہر ہونے والی اس کی پرواز کی بلندی صفر تک گر گئی، جس کے بعد ہیلی کاپٹر ٹریکنگ سروس سے غائب ہو گیا۔
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :