سائبیریا میں طاعون کی وبا پھیلنے پر امریکا روس کی مدد کیلئے تیار ہے، ٹرمپ

منگل 6 اکتوبر 2026 19:43

سائبیریا میں طاعون کی وبا پھیلنے پر امریکا روس کی مدد کیلئے تیار ہے، ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سائبیریا میں پھیپھڑوں کے طاعون کے پھیلا پر روس کو مدد کی پیشکش کر دی۔صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اس صورتِحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ضرورت پڑنے پر روس کی مدد کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

روسی حکام نے سائبیریا کے علاقے ارکتسک میں ایک انسدادِ طاعون لیب کی خاتون ملازم کی پھیپھڑوں کے طاعون سے موت کے بعد متعلقہ اسپتال کو قرنطینہ کر دیا ہے جبکہ تقریبا 200 افراد کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

روسی حکام کے مطابق خاتون کو نامعلوم وجہ سے نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی اور مزید ٹیسٹس میں اس کے کام سے متعلق کسی جرثومے کی موجودگی نہیں ملی تھی تاہم پڑوسی علاقے بوریاتیا کے گورنر نے کہا تھا کہ خاتون کی موت ممکنہ طور پر طاعون سے ہوئی ہے۔