ٹرمپ کا سابق امریکی میجر کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

منگل 6 اکتوبر 2026 19:43

ٹرمپ کا سابق امریکی میجر کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی میجر کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فوج کے سابق میجر ندال حسن نے 2009 میں 13 امریکی فوجیوں کو ہلاک کیا تھا۔سابق امریکی میجر ماہرِ نفسیات نے ٹیکساس کے فورٹ ہڈ فوجی اڈے میں فائرنگ کی تھی۔فوجی عدلیہ نے سابق میجر کو 2013 میں سزائے موت سنائی تھی۔واضح رہے کہ امریکا میں 1945 کے بعد فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے یہ پہلی فوجی سزائے موت ہو گی۔