Live Updates

سعودی اتحادی بحریہ کا حوثی ملیشیا کیخلاف آپریشن، بیلسٹک میزائل پلیٹ فارم تباہ

منگل 6 اکتوبر 2026 20:57

سعودی اتحادی بحریہ کا حوثی ملیشیا کیخلاف آپریشن، بیلسٹک میزائل پلیٹ ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2026ء) سعودی اتحادی بحریہ نے حدیدہ گورنیٹ میں حوثی ملیشیا کے فوجی اہداف کے خلاف آپریشن کیا ہے۔ترجمان سعودی اتحاد کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ ڈپو، دھماکا خیز بوٹ ویئر ہاسز اور سمندری سرنگوں کو تباہ کر دیا گیا، اس آپریشن کا مقصد باب المندب میں بحری نقل و حرکت کی سلامتی کا تحفظ ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سعودی اتحاد کا کہناتھا کہ دارالحکومت صنعا میں بیلسٹک میزائل لانچ پلیٹ فارم بھی تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ سعدہ کے پہاڑی علاقے میں اسٹوریج تنصیب کو تباہ کیا گیا ہے جس میں 20 بیلسٹک میزائل موجود تھے۔دوسری جانب یمنی خبر ایجنسی کے مطابق تعز میں حوثی ملیشیا کے 250 عناصر زخمی اور ہلاک ہو گئے۔حوثی ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ میدانِ جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر کنٹرول مضبوط کر رہے ہیں، دشمن جن چیزوں کا پرچار کر رہا ہے وہ محض خیالی فتوحات ہیں۔
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات