جرمن انٹیلی جنس کے سابق سربراہ کو جاسوسی اور غداری کے سنگین الزامات کے تحت گرفتار کرلیا گیا
اگست ہیننگ 1998 سے 2005 تک جرمن فیڈرل انٹیلی جنس سروس ”بی این ڈی“کے سربراہ رہے ہیں ‘ وہ بطور پرائیویٹ کنسلٹنٹ کام کر رہے تھے.رپورٹ
میاں محمد ندیم
منگل 6 اکتوبر 2026
22:06
(جاری ہے)
پراسیکیوٹرز کا الزام ہے کہ انہوں نے ایک غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کے لیے ”معلومات کا تجزیہ“ کرنے کی غرض سے خفیہ معلومات کا استعمال کیا اور ایک دوسری غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کے ساتھ رابطے میں رہے تاہم تفتیش کاروں نے تاحال یہ ظاہر نہیں کیا کہ اس میں کون سی غیر ملکی طاقتیں ملوث ہیں. اس کے علاوہ پولیس نے بی این ڈی کے ایک سابق اہلکار مینفریڈ ڈی کو بھی گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے پیسوں کے عوض ہیننگ کو تقریباً 2 ہزار خفیہ دستاویزات فراہم کیں مینفریڈ ڈی پر بھی غداری کی کوشش اور جاسوسی میں معاونت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں. جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اگست ہیننگ کو منسٹر کے قریب نورڈوالڈے میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا جبکہ مینفریڈ ڈی کو باویریا سے حراست میں لیا گیا مینفریڈ ڈی کو منگل کو جبکہ اگست ہیننگ کو بدھ کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب جرمن انٹیلی جنس ایجنسی کو اس طرح کے سنگین تنازع کا سامنا کرنا پڑا ہو اس سے قبل 2023 میں بھی روس کو ریاستی راز فراہم کرنے کے الزام میں ایک اعلیٰ انٹیلی جنس عہدے دارپر غداری کا مقدمہ چلایا گیا تھا.
مزید اہم خبریں
-
ایران اورامریکہ کے درمیان ثالثی کی کوششیں بدستورجاری ہیں.قطر
-
لانگ مارچ ایسا نہیں کہ کوئی بہت بڑا سیلاب آگیا ہے اوراسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا.راجہ ناصر عباس
-
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عدم موجودگی کے باعث خیبر پختونخوا میں سرکاری امور اور فیصلہ سازی متاثر ہونے لگی
-
ایسٹ ویسٹ پائپ لائن سے یومیہ 58 لاکھ بیرل تیل کی پمپنگ بحال کردی ہے.سعودی وزیر توانائی
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی لگائی گئی تو تحریک انصاف اسمبلیوں سے مستعفی ہو جائے گی. جنید اکبرخان
-
مذاکرات کے دوران ہم نے ایک بار بھی لانگ مارچ ملتوی کرنے کا نہیں کہا.طارق فضل چوہدری
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا
-
عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کے لیے لندن سے ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کو اڈیالہ جیل بلایا گیا
-
کرپشن اور بدعنوانی پر ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا گیا
-
وزیراعظم شہباز شریف کی صدر آصف زرداری سے اہم ملاقات
-
پنجاب میں آج سے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی
-
عمران خان سے ملاقات کروانے سے انکار نہیں کیا. راناثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.