Live Updates

ایران اورامریکہ کے درمیان ثالثی کی کوششیں بدستورجاری ہیں.قطر

مذاکرات کا مقصد ایسے حل تک پہنچنا ہے جس پر آگے پیش رفت ممکن ہو.ترجمان قطری وزارتِ خارجہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 6 اکتوبر 2026 23:43

ایران اورامریکہ کے درمیان ثالثی کی کوششیں بدستورجاری ہیں.قطر
دوحہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اکتوبر ۔2026 ) قطر نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کی کوششیں بدستور جاری ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان پیغامات کا تبادلہ بھی رکا نہیں ہے قطری وزارتِ خارجہ کے شعبہ اطلاعات و ابلاغ کے ڈائریکٹر ابراہیم بن سلطان الہاشمی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ قطر واشنگٹن اور تہران کے درمیان ثالث کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے اور مذاکرات کا مقصد ایسے حل تک پہنچنا ہے جس پر آگے پیش رفت ممکن ہو. ان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بات چیت جاری ہے اور مختلف معاملات پر پیغامات کا تبادلہ بھی ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے ضروری ہے کہ تمام فریقوں کے تحفظات کو مد نظر رکھتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے قابل قبول حل تلاش کیا جائے. 
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات