وزیراعظم شہباز شریف کی صدر آصف زرداری سے اہم ملاقات

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا.رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 6 اکتوبر 2026 22:22

وزیراعظم شہباز شریف کی صدر آصف زرداری سے اہم ملاقات
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اکتوبر ۔2026 ) وزیراعظم شہبازشریف کی صدر آصف زرداری سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں نے اتفاق کیا کہ کسی بھی آئینی و قانونی اقدام سے قبل مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا.

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں پارٹیوں کے سینئر رہنما بھی موجود تھے، صدر اور وزیر اعظم کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا.

ذرائع کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے پیدا صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی صدر اور وزیراعظم کو مذاکراتی کمیٹی کے اراکین نے بریفنگ دی. ذرائع کا بتانا ہے کہ صدر اور وزیرعظم کی یہ ملاقات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز عطا کرنے کی تقریب کے بعد ہوئی.