مذاکرات کے دوران ہم نے ایک بار بھی لانگ مارچ ملتوی کرنے کا نہیں کہا.طارق فضل چوہدری
پی ٹی آئی کے 36 ارکان قومی اسمبلی استعفیٰ نہیں دیں گے‘شہباز شریف نے دھمکی نہیں دی، مسائل کا حل بتایا ہے . وفاقی وزیرکی گفتگو
میاں محمد ندیم
منگل 6 اکتوبر 2026
22:59
(جاری ہے)
قبل ازیں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے دوٹوک اندازمیں کہا تھا مذکرات دوبارہ ہوسکتے ہیں مگر اس کے لیے تحریک انصاف کو پہلے اپنا لانگ مارچ غیرمشروط طور پر ختم کرنا پڑے گا‘اسی طرح پیپلزپارٹی کی راہنما اور حکومتی مذکراتی کمیٹی کی رکن شیریں رحمان بھی کہہ چکی ہیں کہ مذکرات میں لانگ مارچ کے غیرمشروط خاتمے کی بات کی گئی تھی. طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم نے گفتگو کا آغاز کے پی میں دہشت گردی کے مسئلے سے کیا تھا، ہم نے کہا کہ اس جنگ میں صوبائی حکومت کا تعاون نہیں مل رہا ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وفد نے کہا کہ ہمارے پاس مینڈیٹ نہیں ہم صوبائی حکومت سے بات کریں گے، آج وزیراعلیٰ کہہ رہے ہیں دہشت گردی کے خلاف پالیسی میں تعاون نہیں کروں گا. وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہے وہاں لاشیں گررہی ہیں، اگر صوبے میں سیاسی جماعتوں نے قرار داد پاس کی ہے تو قابل احترام ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو کبھی دہشت گردی کی مذمت کرتے نہیں سنا، بتایا جائے کہ کیا صوبائی حکومت دہشت گردی اکیلے کنٹرول کرسکتی ہے؟. طارق فضل چوہدری نے کہا کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی، اسمگلنگ اور منشیات کا گٹھ جوڑ بنا ہوا ہے، دہشت گردی کے خلاف جو وفاقی ادارے کام کررہے ہیں، اس میں صوبائی حکومت نے سپورٹ دینی ہے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مذاکرات میں کیوں نہیں آئے؟ مذاکرات میں پہلا نقطہ تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا یا مینا خان کو ہونا چاہیے، ایمرجنسی اگر لگے گی تو پی ٹی آئی حکومت کی حرکتوں کی وجہ سے لگے گی.
مزید اہم خبریں
-
ایران اورامریکہ کے درمیان ثالثی کی کوششیں بدستورجاری ہیں.قطر
-
لانگ مارچ ایسا نہیں کہ کوئی بہت بڑا سیلاب آگیا ہے اوراسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا.راجہ ناصر عباس
-
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عدم موجودگی کے باعث خیبر پختونخوا میں سرکاری امور اور فیصلہ سازی متاثر ہونے لگی
-
ایسٹ ویسٹ پائپ لائن سے یومیہ 58 لاکھ بیرل تیل کی پمپنگ بحال کردی ہے.سعودی وزیر توانائی
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی لگائی گئی تو تحریک انصاف اسمبلیوں سے مستعفی ہو جائے گی. جنید اکبرخان
-
مذاکرات کے دوران ہم نے ایک بار بھی لانگ مارچ ملتوی کرنے کا نہیں کہا.طارق فضل چوہدری
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا
-
عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کے لیے لندن سے ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کو اڈیالہ جیل بلایا گیا
-
کرپشن اور بدعنوانی پر ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا گیا
-
وزیراعظم شہباز شریف کی صدر آصف زرداری سے اہم ملاقات
-
پنجاب میں آج سے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی
-
عمران خان سے ملاقات کروانے سے انکار نہیں کیا. راناثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.