Live Updates

ایسٹ ویسٹ پائپ لائن سے یومیہ 58 لاکھ بیرل تیل کی پمپنگ بحال کردی ہے.سعودی وزیر توانائی

سعودی عرب خام مال کو تیار مصنوعات اور صنعتوں میں تبدیل کرنے کے بڑے پروگرام پر کام کر رہا ہے.سعودی کابینہ کے رکن کا بیان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 6 اکتوبر 2026 23:16

ایسٹ ویسٹ پائپ لائن سے یومیہ 58 لاکھ بیرل تیل کی پمپنگ بحال کردی ہے.سعودی ..
ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اکتوبر ۔2026 ) سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ پائپ لائن سے یومیہ 58 لاکھ بیرل تیل کی پمپنگ بحال کردی ہے سعودی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ توانائی، صنعت اور کان کنی کے شعبوں میں 70 فیصد سعودی شہریوں کو روزگار دینے کا ہدف مقرر ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب خام مال کو تیار مصنوعات اور صنعتوں میں تبدیل کرنے کے بڑے پروگرام پر کام کر رہا ہے سعوی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک صنعتی اور اقتصادی انضمام کے پروگرام میں شرکت کریں توانائی، کان کنی اور صنعت کے شعبوں میں باہمی انضمام سعودی عرب کی ترجیحات میں شامل ہے. انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے بڑے بحران کے بعد 5 دن میں ایسٹ ویسٹ سپلائی لائن بحال کی مقامی پیداوار کا دائرہ توانائی سے بڑھا کر غذا اور ادویات سمیت دیگر اہم شعبوں تک وسیع کیا جائے سعودی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک صنعت، توانائی اور سپلائی چین میں تعاون مزید مضبوط کریں. 

Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :