Live Updates

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا

پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 6 اکتوبر 2026 22:53

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 06 اکتوبر 2026ء ) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 394 روپے 83 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 395 روپے 85 پیسے مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ اسی طرح مشرق وسطی سے خام تیل کی ترسیل بہتر ہونے کے بعد عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہوگئیں۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے چلا گیا، امریکی خام تیل 88 ڈالر اور اماراتی مربن 2 ڈالر کمی کے بعد 109 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔ سعودی تیل کمپنی آرامکو نے ایشیائی خریداروں کیلئے نومبر کے سودوں پر 5 ڈالر فی بیرل کی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے، ایشیاء کیلئے سعودی تیل کی قیمت 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات