دہشت گردی کے خدشات ،ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ریڈ الرٹ جاری، شدید سکیورٹی خدشات ہیں، ایئر رپوٹس کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے، حساس اداروں کی رپورٹ

اتوار 28 دسمبر 2014 08:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2014ء) ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی انتطامات فول پروف بنانے کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق حساس اداروں نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر دہشت گردوں کے حملے کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ حساس اداروں کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ ہوائی اڈوں پر شدید سکیورٹی خدشات ہیں ان کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں سزائے موت پر عملدرآمد کے بعد دیگر سزائے موت کے منتظر قیدیوں کو چھڑانے کے لیے ان کے ساتھی دہشت گرد کسی بھی ہوائی اڈے پر حملہ کرکے طیارے کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تاہم اس کے خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے اے ایس ایف سمیت تمام سکیورٹی ادارے فوج اور ایئرپورٹ انتظامیہ سے بھی رابطے میں رہیں اور ایئرپورٹ پر چیکنگ کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے۔