پی سی بی نوید اکرم چیمہ کو ٹیم منیجر جبکہ معین خان کو چیف سلیکٹر مقرر کر دیا، معین خان نے ٹیم منیجر کی حیثیت سے اپنی بہترین چیف سلیکٹر پی سی بی میں کام جاری رکھنے کو قبو ل کیا، ، چیئرمین پی سی بی

اتوار 28 دسمبر 2014 08:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار احمد خان نے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی اور سی او او سبحان احمد سے مشاورت کے بعد آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء کے لئے معین خان کو گورنر بورڈ کے فیصلے سے آگاہ کرنے کیلئے گزشتہ روز پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں معین خان سے ملاقات کی اور کہا کہ گورنر بورڈ کے فیصلے کے مطابق آپ ٹیم کے ساتھ بطور چیف سلیکٹر کام کریں۔

(جاری ہے)

جسکو معین خان بخوشی منظور کر لیا جبکہ پی سی بی نے نوید اکرم چیمہ کو ورلڈ کپ 2015 کیلئے ٹیم منیجر تعینات کیا ہے۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین معین خان کے بارے میں کہا کہ معین خان نے ٹیم منیجر کی حیثیت سے اپنی بہترین چیف سلیکٹر پی سی بی میں کام جاری رکھنے کو قبو ل کیا۔ اس کے جواب میں معین خان نے کہا کہ میں بورڈ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میری قابلیت پر اعتماد کیا اور میں نے بورڈ کے فیصلے پر عمل کیا۔ معین خان نے کہا کہ ورلڈ کپ 2015ء کے لئے ٹیم منتخب کرنا پہلی ترجیح ہو گی جو ورلڈ کپ 2014ء جیت سکے۔

متعلقہ عنوان :