سویڈن ،حکومت کا اپوزیشن سے معاہدے کا اعلان، وسط مدتی انتخابات کا خطرہ ٹل گیا

اتوار 28 دسمبر 2014 08:50

سٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2014ء)اقلیتی مرکزیت پسند بائیں بازو کی سویڈن کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس کا اپوزیشن کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے،جس کے باعث بقول اس کے نصف صدی سے زائد عرصے میں ملک میں پہلی مرتبہ وسط مدتی انتخابات کا عمل رک جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم سٹیفن لوئفون جنہوں نے رواں ماہ قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا جب چھوٹی انتہائی دائیں بازو کی جماعت نے پارلیمنٹ میں ان کی کمزور پڑتی ہوئی حکومت کے بجٹ کو مسترد کردیا تھا،نے مرکزیت پسند دائیں بازو کی اپوزیشن اتحاد کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران معاہدے کا اعلان کیا۔