دہشت گردوں کے متعدد سہولت کار اور شدت پسند گرفتار ہو چکے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا،سپیشل ملٹری ٹرائل کورٹ وقت کی اہم ضرور ت تھی غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو کیمپوں تک محدود کیا جائے وفاقی حکومت اس میں بھر پور تعاون کرے،میڈیا سے گفتگو
اتوار 28 دسمبر 2014 08:35
نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2014ء)خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول میں دہشت گردی تحقیقات کے حوالے سے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے سیکورٹی فورسز، پولیس اور قانون نافذ کر نے والے دیگر اداروں کو بڑی کامیابی ملی ہے دہشت گردوں کے متعدد سہولت کار اور شدت پسند گرفتار ہو چکے اور تفتیش کا دائرہ افغانستا ن تک بڑھا دیا گیا ہے کاروائیوں کے دوران سانحہ پشاور میں دہشت گردوں کی مدد کرنے والے کئی اہم لوگ گرفتار ہو چکے ہیں سپیشل ملٹری ٹرائل کورٹ وقت کی اہم ضرور ت تھی غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو کیمپوں تک محدود کیا جائے وفاقی حکومت اس میں بھر پور تعاون کرے نیز پاکستان ، افغانستان اور اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین باہمی مشاورت کیساتھ افغان مہاجرین کی جلد اور باعزت وطن واپسی کو یقینی بنائے وہ نوشہرہ کے دورے کے دوران اضاخیل بالا میں شاہ عالم خان اور امان کوٹ میں اعجاز خان کی چچی کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر صوبائی وزراء ضیاء اللہ آفریدی، میاں جمشید الدین کا کا خیل اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک بھی موجود تھے پرویز خٹک نے کہا کہ سانحہ پشاور کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ننھے شہیدوں نے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے اور ملک بھر کی سیاسی و دینی جماعتیں، وفاقی و صوبائی حکومتیں اور عسکری قیادت سمیت تمام ادارے دہشت گردی کے خلاف ایک پیج پر ہیں قومی یکجہتی کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے انہوں نے کہا کہ پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی فورسز نے قبائلی علاقوں اور دیگر صوبوں سے پشاور میں دہشت گردوں کی مدد کرنے والوں کا سراغ لگا لیا ہے پرویز خٹک نے کہا کہ پارلیمانی اور ورکنگ کمیٹیٰ نے قومی ایکشن پلان کے تحت جو سفارشات مرتب کی ہیں ان سے دہشت گردی کا بخوبی قلع قمع کیا جاسکے گا انہوں نے کہا کہ سپیشل ٹرائل کورٹ کے ذریعے مقدمات کی جلد سماعت ممکن ہوگی اور گرفتاردہشت گردوں کو فوری کیفرار کردار تک پہنچایا جاسکے گا افغانستان اور پاکستان کے بہتر تعلقات کی وجہ سے نہ صرف خطے میں امن قائم ہوگا بلکہ دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے دورہ افغانستان کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں اور افغان حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے جبکہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے افغان سیکورٹی فورسز کے سربراہ اور ایساف کمانڈ ر کو افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے حوالے سے اہم معلومات بھی فراہم کردی ہیں اور انکی روشنی میں ملا فضل اللہ سمیت افغان سرزمین پر موجود طالبان قیادت کے خلاف افغان حکومت نے بھر پور کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے پرویز خٹک نے کہا کہ سپیشل ملٹری ٹرائل کورٹس میں غیر ملکی دہشت گردوں سمیت کالعدم تحریک طالبان اور دیگر شدت پسندوں کے خلاف کیسوں کی سماعت ہو گی تاکہ جلد فیصلے آئیں اور اتنے خطرناک مجرم سزا سے نہ بچ سکیں دو سال کی مخصوص مدت کیلئے قائم ان عدالتوں میں صرف دہشت گردوں کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوگی جیلوں میں موجود جرائم پیشہ افراد اور شدت پسندوں کے اب تک کے مقدمات سپیشل ٹرائل کورٹ میں چلائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کو درکار تمام سہولیات کی فراہمی بھی ضروری ہے اس ضمن میں وفاقی حکومت کو صوبے کی مالی مشکلات سے اگاہ کیاہے پرویز خٹک نے کہا کہ ایک ہزار انسداد دہشت گردی فورس بھرتی کی جائے گی پولیس کی بہتر تربیت اور استعداد کار بڑھانے پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے آئی جی خیبر پختونخوا نے اس پر پہلے ہی کام شروع کر دیاہے صوبائی حکومت کی اولین ترجیح صوبے میں امن و امان کا قیام ہے انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کا مسئلہ قومی کانفرنس میں بھی اٹھایا ہے یو این ایچ سی آر کو فور ی فنڈ ز فراہم کرنے ہونگے تاکہ افغان مہاجرین کو بیک وقت افغانستا ن واپس بھجوانے کا عمل مکمل ہو انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں پولیس کو ہدایت کی ہے کہ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو حراست میں لیا جائے اور وفاقی حکو مت خصوصی کیمپ قائم کرے تاکہ ان تمام کو کیمپوں میں محدود کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی افغان مہاجرین کو کرائے پر مکان دینے والوں کیخلاف کرایہ داری کے نئے قانون کیمطابق مقدمات چلائے جائینگے پرویز خٹک نے کہا کہ وفاقی حکومت اور وفاقی ادارے نادرا میں موجود ان کالی بھیڑوں کیخلاف بھی کاروائی کریں جو افغان مہاجرین کو پاکستان شہریت دیکر قومی شناختی کارڈ دے رہے ہیں ۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 28 دسمبر 2014 کی مزید خبریں
-
قومی کرکٹ ٹیم کے آف سپنرسعیداجمل کی ورلڈ کپ 2015 میں کھیلنے کی امیدیں ختم ،سعید اجمل نے ورلڈ کپ2015ء سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے،شہریار خان،سعید اجمل کو نئے باؤلنگ ایکشن کے لئے وقت درکار ہے ،امید ... مزید
-
لائٹ ویلٹر ویٹ باکسنگ ٹائٹل جیتنے والے عامر خان پنجاب حکومت کی سست روی سے دلبرداشتہ،پاکستان سے بہت پیار ہے مگر یہاں کام بہت سست روی سے ہوتے ہیں، عامر خان ،پاکستان میں میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ ... مزید
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل30 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کے پہلے مرحلے کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میںآ غاز ہوگیا،کپتان مصباح الحق سمیت جنید خان ، عمر گل اور دیگر انجریز کا شکار کھلاڑیوں ... مزید
-
پی سی بی نوید اکرم چیمہ کو ٹیم منیجر جبکہ معین خان کو چیف سلیکٹر مقرر کر دیا، معین خان نے ٹیم منیجر کی حیثیت سے اپنی بہترین چیف سلیکٹر پی سی بی میں کام جاری رکھنے کو قبو ل کیا، ، چیئرمین پی سی بی
-
دہشت گردوں کے متعدد سہولت کار اور شدت پسند گرفتار ہو چکے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا،سپیشل ملٹری ٹرائل کورٹ وقت کی اہم ضرور ت تھی غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو کیمپوں تک محدود کیا جائے وفاقی حکومت اس ... مزید
-
مدرسہ کے طلبہ کو تخریب کار کہہ کر بلانا درست نہیں، چودھری شجاعت حسین ،ہم نے ایک ماہ کے اندر پاکستان کی حدود میں تمام مدرسوں کی جانچ پڑتال مکمل کر لی تھی، کوئی مدرسہ تخریب کاری میں ملوث نہیں تھا ، بیان
-
دہشت گردی کے خدشات ،ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ریڈ الرٹ جاری، شدید سکیورٹی خدشات ہیں، ایئر رپوٹس کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے، حساس اداروں کی رپورٹ
-
عدالتیں آج بھی دہشت گردی کے مقدمات جلد نمٹا ئیں تو فو جی کو رٹوں کیلئے قانوں یا آئین میں ترمیم کی ضرورت نہیں رہے گی ، خورشید شاہ،بینظیر کے قتل کااہم ملزم بیت اللہ محسود تو ما را جا چکا ہے با قی جو ملزم ... مزید
-
سکھر،شہید بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے گڑھی خدابخش روانگی سے قبل کارکنان کھانے پر ٹوٹ پڑے ، رہنما کارکنان کو صبر کی تلقین کرتے کرتے تھک ہار کر خاموش ہو گئے ، کارکنان نے کھانے پر ایسا حملہ کیا ... مزید
-
بے نظیر کی برسی ،آصف علی زرداری کا مسلسل دوسری بار ”بلے“اور”بلا(بیٹ)“ کا ذکر
-
ملتان ، انسداد دہشت گردی عدالت نے بم کی غلط اطلاع دینے والے ملزم کو 26 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی
-
پنجاب بھر میں دھندکا راج ، ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق ، دوبچوں سمیت 7زخمی
-
ایرانی ملیشیا کے 7000 جنگجو عراق میں سرگرم،القدس فورس کے اہلکاروں کو مخصوص مقاصد کے حصول کے لیے تعینات کیا گیا، داعش کیخلاف جنگ کی آڑ میں سنی مسلک کے شہریوں پر حملوں میں ملوث ہیں ، رپورٹ
-
افغان جنگ کی کامیابی سے متعلق امریکیوں میں شکوک وشبہات، امریکی تاریخ کے طویل ترین فوجی محاذ کے اختتام پر کامیابی کے ترانوں کے بجائے زیادہ تر افسوس اور تھکا دینے والا احساس پایا جا رہا ہے۔ تیرہ سالہ ... مزید
-
افغانستان : پرتشدد واقعات میں 44طالبان سمیت 58 افراد ہلاک ، متعد د زخمی
-
بحرین، مرکزی اپوزیشن تحریک الوفاق نے شیخ علی سلمان کو دوبارہ اپنا رہنما منتخب کرلیا
-
سویڈن ،حکومت کا اپوزیشن سے معاہدے کا اعلان، وسط مدتی انتخابات کا خطرہ ٹل گیا
-
سعودی عرب کا کئی سال بعد مدینہ منورہ میں ماہ صیام اور عید کی علامت تاریخی یادگار”صوتی توپ“ کی واپسی کا اعلان
-
امریکہ میں ٹرین کے ڈبے میں خاتون نے بچے کو جنم دیا
-
شہید بے نظیر بھٹو پرکراچی حملے کا نوٹس لیا جاتا تو سانحہ پشاور نہ دیکھنا پڑتا ، آصف زرداری ،پیپلز پارٹی ہمیشہ سے ہی قربانیاں دیتی آئی ہے ، آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل لیے بھی لڑیں گے، فوجی عدالتیں ... مزید
-
اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل نے پا کستا ن میں پھا نسی کی سزا پر عمل درآ مد کی مخا لفت کردی،پھانسیوں پر عملدرآمد بند کر کے اس پر عائد پابندی دوبارہ بحال کی جائے‘ بانکی مون ،عملدرآمد نہیں روک سکتے قا ... مزید
-
دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن،شمالی وزیرستان سمیت مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران 75 دہشت گرد ہلاک‘ پانچ دہشت گردوں سمیت اٹھارہ مشتبہ افراد گرفتار
-
یکم جنوری سے گیس10سے64 فیصد مہنگی کرنے کا فیصلہ، سمری تیار
-
حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات ایک مرتبہ پھر بے نتیجہ ختم،دھاندلی کی تعریف سے متعلق نکتے پرڈیڈ لا ک برقرار ، مذاکرات کا اگلا دور منگل کو ہوگا
-
وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشا ورتی اجلا س، وزیراعظم نے انسداد دہشتگردی کے قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کیلئے مزید فیصلوں اور اقدامات کی منظوری دے دی،انسداد دہشتگردی کے ادارے نیکٹا کوفعا ل کر ... مزید
-
انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے ” نیکٹا“ کو بحال کرنے کا فیصلہ ،نیکٹا کا پہلاایگزیکٹو اجلاس بدھ کو وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کی صدارت میں طلب‘ اجلاس میں ادارے کے انتظامی و پیشہ ورانہ امور کی ... مزید
-
سوئی میں سیکورٹی فورسز کاآپریشن ، ایک اہلکار شہید2زخمی،8فراری کمانڈر ہلاک،11فرار ،شدت پسندچھپ کر بزدلانہ حملے کرکے ایف سی کے مورال کوپست نہیں کرسکتے ،میجر جنرل محمد اعجاز شاہد،ایف سی صوبے بھر میں ... مزید
-
آصف زرداری کمان ہیں، بلاول تیر،چیئرمین پیپلزپارٹی کا ٹوئٹ
-
آئین پاکستان نے جن اداروں کو اختیار دیا ہے ان کے علاوہ مجھ سمیت کوئی بھی شخص بندوق اٹھائے گا وہ دہشتگرد ہے، پرویز رشید ،اکبر بگٹی نے ریاست کے خلاف بندوق نہیں اٹھائی تھی،وہ ایک شخص کے خلاف جنگ تھی ... مزید
-
بھارت کا گزشتہ روز میں چوتھی بار پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بی ایس ایف
-
گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل میں ناکامی کی صورت میں پاکستان ایران کو کسی بھی قسم کا کوئی جرمانہ ادا نہیں کرے گا،برطانوی اخبار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.