بحرین، مرکزی اپوزیشن تحریک الوفاق نے شیخ علی سلمان کو دوبارہ اپنا رہنما منتخب کرلیا

اتوار 28 دسمبر 2014 08:50

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2014ء)بحرین کی مرکزی اپوزیشن تحریک الوفاق نے ہفتہ کے روز شیعہ گروپ کی قیادت کیلئے نئی چار سالہ مدت کیلئے اپنی قیادت سونپ دی ہے،جس کی سرگرمیوں پر سنی حکمرانی والے ملک میں پابندی عائد رہی ہے۔49سالہ شیخ علی سلمان کو گزشتہ رات الوفاق کی جنرل کانگریس کا دوبارہ رہنما منتخب کیا گیا۔اجلاس ایسوسی ایشنز پر قانون کے مطابق منعقد کیا گیا،جس کے باعث تین ماہ کیلئے پابندی کا سامنا رہا ہے۔

جولائی میں وزارت داخلہ نے الوفاق کیخلاف کارروائی کی تھی اور اس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنی قانونی حیثیت کی نئے سرے سے توثیق کرائے کیونکہ کورم کی کمی اور سرکاری اور شفافیت کے برعکس غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس نے چار اسمبلی اجلاس منعقد کروائے جو کہ غیر قانونی رہے۔

(جاری ہے)

مانامہ کی انتظامی عدالت نے الوفاق پر 28اکتوبر کو پابندی عائد کی تھی اور اسے اپنے رہنماؤں کے انتخاب کیلئے اجلاس منعقد کرانے کیلئے تین ماہ کا وقت دیا تھا۔

فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا جب الوفاق نے اعلان کیا ہے کہ وہ نومبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخاب کا بائیکاٹ کرے گی جو کہ2011ء میں شیعہ قیادت میں جمہوریت نواز احتجاجی مظاہروں کو سنی حکمرانوں کی جانب سے کچلنے کے بعد سے خلیجی ریاست میں پہلے انتخابات ہونے جارہے ہیں۔الوفاق،جس نے احتجاج کے طور پر پارلیمنٹ سے اپنے اراکین پارلیمنٹ کو واپس بلا لیا تھا،نے انتخابات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کر رکھا ہے۔اس کا مطالبہ ہے کہ ایک منتخب وزیراعظم سامنے لایا جائے جو کہ حکمران شاہی خاندان سے آزاد ہو۔

متعلقہ عنوان :