پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل30 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کے پہلے مرحلے کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میںآ غاز ہوگیا،کپتان مصباح الحق سمیت جنید خان ، عمر گل اور دیگر انجریز کا شکار کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ بعد میں ہوں گے،کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ میچوں میں ان ایکشن ہیں اپنے میچ ختم ہونے کے بعد وہ بھی این سی اے میں رپورٹ کریں گے، پی سی بی

اتوار 28 دسمبر 2014 08:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل30 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کے پہلے مرحلے کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میںآ غاز ہوگیا ۔ سنٹرل کنٹریکٹ میں شاملقومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی صبح کے سیشن میں فٹنس ٹیسٹ دے رہے ہیں۔ قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں شرکت کے بعد قومی کرکٹرز فواد عالم ، وہاب ریاض ، ناصر جمشید، رضا حسن اور اظہرعلی گذشتہ روز لاہور پہنچ گئے ۔

دو مرحلوں میں ہونیوالے ٹیسٹ میں کچھ کرکٹرز آج رپورٹ کر یں گے جبکہ کپتان مصباح الحق سمیت جنید خان ، عمر گل اور دیگر انجریز کا شکار کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ بعد میں ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق جو کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ میچوں میں ان ایکشن ہیں اپنے میچ ختم ہونے کے بعد وہ بھی این سی اے میں رپورٹ کریں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق کپتان مصباح الحق، یونس خان ،محمد حفیظ، احمد شہزاد، اسد شفیق، ذوالفقاربابراور سرفراز احمد کا فٹنس ٹیسٹ دوسرے مرحلے میں 12 جنوری کو ہوگا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی درخواست پر کرکٹرزکے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ورلڈ کپ کے لئے فٹ کھلاڑیوں پر مشتمل قومی سکواڈ تشکیل دیا جاسکے ۔اس حوالے سے پی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکٹرسہیل سلیم کی سربراہی میں کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ تیار کرکے پی سی بی کو بھجوائی جائے گی جس کی روشنی میں سلیکشن کمیٹی 15رکنی سکواڈ کو حتمی شکل دے گی