قومی کرکٹ ٹیم کے آف سپنرسعیداجمل کی ورلڈ کپ 2015 میں کھیلنے کی امیدیں ختم ،سعید اجمل نے ورلڈ کپ2015ء سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے،شہریار خان،سعید اجمل کو نئے باؤلنگ ایکشن کے لئے وقت درکار ہے ،امید ہے محمدحفیظ باؤلنگ ٹیسٹ کلیئر کرلیں گے،چئیرمین پی سی بی

اتوار 28 دسمبر 2014 08:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2014ء)قومی کرکٹ ٹیم کے آف سپنرسعید اجمل کی ورلڈ کپ 2015 میں کھیلنے کی امیدیں ختم ہوگئیں ۔قومی ٹیم کے آف سپنر نے فوری طور پر ٹیسٹ کروانے سے معذرت کر لی ۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سابق آف سپنر ثقلین مشتاق سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن پر مزید کام کریں گے جبکہ قومی کرکٹر نے بھی فوری طور پرٹیسٹ کروانے سے معذرت کی ہے اور فی الحال پی سی بی سے بحالی پروگرام جاری رکھنے کی درخواست کی ہے ۔

دوسری جانب قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ آئندہ ہفتے باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لئے چنائی جائیں گے ۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ نے محمد حفیظ کو تربیت دینے والے سابق آف سپنر ثقلین مشتاق اور لیگ سپنر مشتاق احمد کی سفارش پر انھیں آئی سی سی کے ٹیسٹ کے لئے بھارت بجھوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والی اس خصوصی میٹنگ بھی ہوئی جس میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان،سی اواو سبحان احمد،چیف سلیکٹر معین خان،سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرم،ثقلین مشتاق اور سعید اجمل نے بھی شرکت کی۔

ادھرپاکستان کرکٹ بورڈ کے چےئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ سعید اجمل کو نئے باؤلنگ ایکشن کے لئے وقت درکار ہے،انہوں نے ورلڈ کپ2015ء سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے،امید ہے محمدحفیظ باؤلنگ ٹیسٹ کلےئر کرلیں گے،میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں چےئرمین پی سی بی نے کہا کہ سعید اجمل نے ورلڈ کپ2015ء سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے اور وہ ایک دو روز میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔سعید اجمل نے اپنے فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے،سعید اجمل کو نئے ایکشن کیلئے وقت درکار ہے اور وہ ٹیسٹ کیلئے تیار نہیں،ماہرین نے بھی کہا ہے کہ سعید اجمل ابھی ٹیسٹ کیلئے تیار نہیں ہیں تاہم محمد حفیظ ٹیسٹ دیں گے اور امید ہے کہ وہ ٹیسٹ کلےئر کرلیں گے

متعلقہ عنوان :