امریکہ میں ٹرین کے ڈبے میں خاتون نے بچے کو جنم دیا

اتوار 28 دسمبر 2014 08:51

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2014ء)امریکی ریاست فلاڈلفیا میں کرسمس کے روزایک پرھجوم ٹرین کے ڈبے میں ایک خاتون نے دو پولیس اہلکاروں کی معیت میں بچے کو جنم دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرنگ میں موجود ایک اسٹاپ پر رکنے والی ٹرین کی سواریوں کی جانب سے پولیس کو بتایا گیا کہ ایک خاتون زچگی کی حالت میں ہے لہٰذا پولیس اس کی مدد کرے۔خاتون نے تکلیف میں ٹرین سے باہر نکلنے کی کوشش کی تاہم سواریوں نے اسے روک دیا۔ اس دوران دو پولیس اہلکاراس کی مدد کو پہنچنے اوران کی مدد سے اس نے بچے کو جنم دیا۔

متعلقہ عنوان :