سویڈن میں18 جون جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا ، سال کے طویل ترین روزے ہوں گے

جمعہ 12 جون 2015 08:46

پیرس(آن لا ئن)سویڈن میں18 جون بروز جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا جبکہ عید الفطر17 جولائی بروزجمعہ المبارک کو ہوگی۔ اس سال رمضان کا آغاز18 جون کو ہونے سے یہاں سال کے طویل ترین روزے ہوں گے اور دارالحکومت سٹاک ہوم میں روزے کا دورانیہ بیس گھنٹوں سے زائد ہوگا جبکہ سویڈن کا شمالی خطے میں چوبیس گھنٹے سورج مطلع پر موجود رہے گا۔

(جاری ہے)

سویڈن ناروے اور فن لینڈ تینوں ممالک کا شمالی حصہ قطب شمالی میں ہونے کی وجہ سے جون اور جولائی میں وہاں دن اور رات کا تعین نہیں ہوسکتا اور آبزرویٹری نے سورج کے طلوع اور غروب کے اوقات ہی نہیں دیئے لیکن اس کے باوجود اس علاقہ میں رہنے والے کچھ مسلمان چوبیس گھنٹے کا روزہ رکھتے ہیں۔

سویڈن، ناروے اور فن لینڈ کے دیگر حصوں میں رہنے والے مسلمان روایتی جذبہ سے رمضان کو گذارتے ہیں اور بہت سے بچے بھی روزہ داروں میں شامل ہوتے ہیں۔