لڑائی کا ڈراپ سین، حمیرا ارشد کی شوہر کیساتھ صلح ، میاں بیوی کاایک بار پھر ایک ہونے کا فیصلہ ‘ دو بڑوں نے معاملات طے کر ائے، صلح ہو چکی ،کوئی مشرقی لڑکی طلاق یافتہ نہیں کہلانا چاہتی جلد احمد بٹ کے گھر چلی جاؤں گی، حمیرا

جمعہ 12 جون 2015 08:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 جون۔2015ء) معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کا شوہر احمد بٹ سے اختلافات اور لڑائی کا ڈراپ سین ہو گیا۔ ایک بار پھر ایک ہونے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ دو بڑوں نے معاملات طے کر کے صلح کرا دی۔

(جاری ہے)

حمیرا ارشد نے انکشاف کیا ہے کہ احمد بٹ سے صلح ہو چکی ہے کوئی مشرقی لڑکی طلاق یافتہ نہیں کہلانا چاہتی۔ بہت جلد احمد بٹ کے گھر چلی جاؤں گی۔ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ سخی سرور نے صلح کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ صلح پر خوش ہوں امید ہے احمد بٹ بھی بدل جائیں گے۔