یونان کے ساتھ بات چیت میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، آئی ایم ایف

جمعہ 12 جون 2015 08:46

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 جون۔2015ء)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یونان اور اسے قرض دینے والے اداروں کے درمیان بات چیت میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ آئی ایم ایف کے ترجمان جیری رائس کے مطابق، فریقین کسی معاہدے سے ابھی تک ’دور‘ ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف یونانی وزیر اعظم الیکسِس سِپراس کی طرف سے بھی بتایا گیا ہے کہ ان کے یورپی کمیشن کے سربراہ ڑاں کلود یْنکر کے ساتھ بیل آوٴٹ پیکج کے معاملے پر مذاکرات کے دوسرے دور میں بھی باہمی اختلافات ختم نہیں ہو پائے۔ اقتصادی بحران سے دوچار ملک یونان دیوالیہ ہونے کے خطرے سے دو چار ہے۔

متعلقہ عنوان :