جوڈیشل کمیشن کے باعث اگلاالیکشن شفاف ہوگا،عمران خان ،جوڈیشل کمیشن کے سامنے بطورگواہ پیش ہوناچاہتاتھا،ایڈووکیٹ پیرزادہ نے منع کیا،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 12 جون 2015 08:31

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ جوڈیشل کمیشن کے باعث اگلاالیکشن شفاف ہوگا،جوڈیشل کمیشن کے سامنے بطورگواہ پیش ہوناچاہتاتھا،ایڈووکیٹ عبدالحفیظ پیرزادہ نے منع کیا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھاکہ تیس فیصدحلقوں کے فارم 15موجودنہیں اورنہ ہی اضافی بیلٹ پیپرکاریکارڈموجودہے ،جن حلقوں میں اضافی بیلٹ پیپرچلے گئے وہاں تحقیقات ہونی چاہئے جبکہ الیکشن کمیشن نے سال پہلے بیلٹ پیپرچھاپنے کی تردیدکی تھی ۔

انہوں نے کہاکہ انتخابی سسٹم ٹھیک ہونے تک نیاپاکستان نہیں بن سکتا،دوبارہ الیکشن کرانے میں ہماری ساری سیٹیں چلی جائیں اگلاالیکشن درست ہو۔انہوں نے مزیدکہاکہ عام انتخابات میں دونوں بڑی پارٹیوں نے مک مکاسے الیکشن کمیشن تعینات کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ترقیاتی بجٹ میں چوری ہوئی ہے ،اس لئے چھ چھ بارحکومت میں آنے کے باوجودبلدیاتی انتخابات کرانے کوتیارنہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ کے پی کے میں صوبائی حکومت تعلیم اورصحت کی ترقی پرتوجہ مرکوزکی ہوئی ہے یونیورسٹیوں کی قانون میں ترمیم لارہے ہیں ۔ان کاکہناتھاکہ پشاورسے لیکرکالام تک کارڈاین ایچ اے کے پاس ہوتاہے وہ ٹوٹ پھوٹ کاشکارہے وفاقی حکومت اس کی تعمیرکیلئے فنڈزمہیانہیں کرتی

متعلقہ عنوان :