گوادر پورٹ کو سنگا پور اور دبئی طرز کا بہترین شہر بنائیں گے،نواز شریف، وسطی ایشیاء ممالک زمینی راستے تجارت کے خواہاں ہیں ،اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کیلئے بجٹ میں30 ارب مختص کئے ،موجودہ دور حکومت میں چاروں صوبوں میں موٹرویزے بنائیں گے،ملک بھر میں کہیں بھی 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی ، لوڈشیڈنگ وہاں ہو رہی ہے جہا ں لوگ بل ادا نہیں کرتے،آئندہ 3 سالوں میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائیگا،،تھر میں کوئلے سے بجلی بنانے کے2 منصوبے لگ رہے ہیں،وزیر اعظم کا قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب
جمعہ 12 جون 2015 08:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 جون۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وسطی ایشیاء ممالک پاکستان کے ساتھ زمینی راستے تجارت کے خواہاں ہے،گوادر پورٹ ملک کے لئے تحفہ ہونا چاہیے،تمام سیاسی جماعتیں متفق ہوں تو گوادرپورٹ کو دنیا کی بہترین بندر گاہ اور ڈیوٹی فری پورٹ بنا کر سنگا پور اور دوبئی طرز کا بہترین شہر بنائیں گے،اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کیلئے بجٹ میں30 ارب مختص کئے ہیں،موجودہ دور حکومت میں چاروں صوبوں میں موٹرویزے بنائیں گے،ملک بھر میں کہیں بھی 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی ،جہاں زیادہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے وہاں لوگ بجلی کا بل ادا نہیں کرتے۔
جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گوادر کو اسپیشل ضلع بنا کر گوادر کو فری پورٹ بنائیں گے‘ کراچی سے حیدر آباد تک خیبرپختونخوا میں ہزارہ اور بلوچستان موٹرویز پر تیزی سے کام جاری ہے۔(جاری ہے)
وزیر اعظم نے کہا کہ موٹر ویز سندھ‘ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی بن رہی ہے، 1990ء میں موٹروے بننی تھی پھر ہماری دور حکومت چلی گئی پھر پیپلزپارٹی کی حکومت آئی تو اس وقت سندھ میں موٹروے کے منصوبے رک گئی ،کاش کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں موٹروے کے منصوبے شروع رہتے لیکن ہم نے دوبارہ اقتدار میں آ کر موٹرویز پر کام شروع کر دیا ہے۔
گوادر کو ہم اسپیشل ضلع بنانا چاہتے ہیں ،گوادر ہمارے لئے ڈیوٹی فری پورٹ بننا چاہئے جیسے گلف ملکوں میں موجود ہیں اس سلسلے میں تمام پارٹیوں سے ملکر بات کرینگے گوادر پورے ملک کا تحفہ ہونا چاہئے،انہوں نے کہا کہ جن ملکوں میں دورہ کیا تمام ممالک نے خواہش ظاہر کی گوادر سے سنٹرل ایشیاء کا لنک بنے اور تمام وسطی ایشیاء ممالک زمین کے رابطے پاکستان سے تجارت کی خواہش ظاہر کی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے اقتصادی راہداری مغرب روٹ کیلئے 30 ارب روپے مختص کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملتان ائیر پورٹ کے افتتاح کے دن میں نے گیلانی صاحب کو بلایا تھا،ملتان کے ائیر پورٹ کا منصوبہ یوسف رضا گیلانی نے شروع کرایا تھا،ہمیں ایک دوسرے کے اچھے منصوبوں کی تعریف کرنی چاہیے ۔ملتان سے سکھر تک اقتصادی راہداری روٹ میں آئے گی کراچی سے حیدر آباد تک موٹر وے بنا رہے ہیں اور یہ ہماری قومی ڈیوٹی ہے ، ہمارے دور میں یہ منصوبے مکمل ہونگے خیبرپختونخوا میں ہزارہ موٹر وے پر تیزی سے کام جاری ہے پشاور سے اسلام آباد موٹروے ہم نے بنائی پنجاب میں لاہور سے ملتان میں موٹروے جائے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ میرے علم میں نہیں کہ ملک میں 18 گھنٹے گیس لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے لیکن کسی ایسی جگہ ہو رہی ہو گی جہاں پر بل نہیں دیئے جاتے ہونگے، حکومت تیزی سے بجلی کے نئے منصوبے لگا رہی ہے 650 میگاواٹ کے 2 منصوبے تھر میں لگا رہے ہیں جو کہ تھر کے کوئلے پر انحصار کرینگے اگلے 3 سالوں میں ہم بجلی کو اس سطح پر لائیں گے جس سے بجلی بحران ختم ہو جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پاکستان کے لئے ایک تاریخ موقع ہے اور ہم اس سے ٹائدہ اٹھائیں گے ،گوادر پورے ملک بلکہ پورے خطے کے لئے تحفہ ہونا چاہیے،گوادر کو دنیا کی بہترین بندر گاہ بنانا چاہتے ہیں،گوادر ایسا ہونا چاہیے جیسا خلیجی ممالک میں ڈیوٹی فری پورٹس ہیں،گوادر سے کراچی تک کو سٹل ہائی وے ہماری حکومت نے بنائی تھی ،موٹروے سندھ ،بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں بھی بن رہی ہے،بلوچستان میں بھی موٹروے بن رہی ہے،1993 ء میں ہماری حکومت ختم نہ ہوتی تو ملک میں موٹروے بن جاتے،ہزارہ موٹروے وے زیر تعمیر ہے جو علاقے کی تقدیر بدل دے گی ،سکھر ،حیدرآباد موٹروے پر غور جاری ہے ،حیدر آباد کراچی موٹروے پر کام جاری ہے ،ملتان سے سکھر موٹروے بنایا جارہا ہے ،خنجراب سے مانسہرہ ،ایبٹ آباد اور اسلام آباد تک یہ ایک بڑا منصوبہ ہے،تھر میں کوئلے سے بجلی بنانے کے2 منصوبے لگ رہے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 12 جون 2015 کی مزید خبریں
-
ٹور میچ:سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف پاکستانی بیٹنگ پاکستانی بیٹنگ کی قلعی کھل گئی 247 رنز پر زمین بوس، پریذیڈنٹ الیون نے ایک وکٹ کے نقصان پر 44رنز بنا لئے ، احمد شہزاد 82، اظہر علی 39، یونس خان ... مزید
-
ٹاپ شیلف اوپن، اعصام الحق قریشی کو مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں شکست
-
بھارتی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے مفاہمت کی فضا متاثر ہوئی ، ملکی مفادات کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے ، وزیراعظم ،ہمسائیہ ممالک سے پرامن تعلقات چاہتے ہیں ، امن کی خواہش یکطرفہ نہیں ہوسکتی ، مسئلہ ... مزید
-
کراچی میں قبضہ مافیا میں بڑی سیاسی جماعت اور ضلعی حکومت شامل ہیں،ڈی جی رینجرز سندھ، میں سیاسی جماعتوں ،مذہبی عسکری گروپس اور گینگس کے کالے دھندے سے پردہ ہٹادیا ہے ، زبردستی لی گئی زکوٰة،فطرانہ،قربانی ... مزید
-
جوڈیشل کمیشن کو فارم 15 سے متعلق 98فیصد رپورٹس موصول ،زیادہ تر حلقوں میں فارم 15غائب ہونے کا انکشاف،نوازشریف،عمران خان،خورشیدشاہ،حمزہ شہباز،چوہدری نثار،احسن اقبال ،شیخ رشید سمیت اہم رہنماؤں کے ... مزید
-
پشاور،ڈپٹی کمانڈنٹ فرنٹیئر کورکی گاڑی پر خود کش حملہ ،2 اہلکاروں سمیت3 جاں بحق،،3 اہلکار زخمی،ہسپتال منتقل،ملک طارق رہائش گاہ سے دفتر جارہے تھے کہ حملہ آور نے موٹرسائیکل گاڑی سے ٹکرا دیا،دھماکے ... مزید
-
سینٹ، مہنگائی میں کمی صرف الفاظ کا گورکھ دھندہ ، عملاحکومت نے عوامی فلاحے کوئی اقدام نہیں اٹھایا، اپوزیشن،حکومت کا یہی رویہ رہا تو بجٹ منظوری کے خلاف شدید مزاحمت کی جائے گی،بجٹ میں چھوٹے صوبوں کو ... مزید
-
آئندہ سال زرمبادلہ کے ذخائر19ارب ڈالرکی ریکارڈسطح پرلے جائیں گے، اسحاق ڈار،حکومت میں آتے ہی 32اداروں کے سیکرٹ فنڈزختم کئے ،اسلامک بینکنگ کے فروغ کیلئے قائم کمیٹی کام کررہی ہے،حکومت اور فوج دہشتگردی ... مزید
-
قومی اسمبلی،بھارتی وزیر اعظم کے بیان کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور ،بھارتی بیانا ت کا نہ صرف منفی اثر پڑرہا ہے بلکہ علاقائی سلامتی و استحکام کیلئے بھی براہ راست خطرہ ہیں،عالمی برادری بالخصوص ... مزید
-
جوڈیشل کمیشن کے باعث اگلاالیکشن شفاف ہوگا،عمران خان ،جوڈیشل کمیشن کے سامنے بطورگواہ پیش ہوناچاہتاتھا،ایڈووکیٹ پیرزادہ نے منع کیا،نجی ٹی وی سے گفتگو
-
نیپراکی جانب سے بجلی کے نئے نرخ جاری ،50یونٹ استعمال کرنیوالے صارفین کو2روپے فی یونٹس ، 300یونٹس تک 1روپے80پیسے سبسڈی برقرار، زرعی شعبے کیلئے بھی سبسڈی برقراررہے گی ،وزارت پانی وبجلی
-
پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، رحمن ملک، بھارتی وزیر اعظم جنگی ماحول قائم کرنے کی بجائے امن کیلئے کردار ادا کریں ،پاکستان کے ہر شہر میں غیر ملکی اجنبی پاکستانی نظام کی ... مزید
-
فوجی قیادت کا اعلان قوم کی آواز ، برما کے مسلمانوں کو زمین دی جائے‘ شجاعت حسین ،بھارتی دھمکیوں پر سیاسی قیادت نے مایوس کیا، وزیراعظم کی خاموشی معنی خیز اور قابل افسوس ہے: صدر گلوبل روہنگیا سنٹر اور ... مزید
-
وزارت داخلہ نے این جی اوزسیودی چلڈرن کوپاکستان میں کام سے روک دیا،تمام غیرملکی عملے کو15روزمیں پاکستان چھوڑنے کی بھی ہدایت
-
پاکستان میں توانا منصوبوں پرآئی ایم ایف اورا ے ڈی بی کا اظہار اطمینان
-
پاکستانی فوج نے پونچھ کے سیکٹر ساؤجیان میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی ‘بھارت کا الزام
-
ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کی ایشیائی یونیورسٹیوں کی درجہ بندی جاری،پاکستان کی کوئی یونیورسٹی جگہ حاصل نہیں کرسکی
-
سویڈن میں18 جون جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا ، سال کے طویل ترین روزے ہوں گے
-
روس یوکرائن کے معاملے پر ’ صریحاً جھوٹ‘ سے کام لے رہا ہے، امریکی سفارت کار
-
یونان کے ساتھ بات چیت میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، آئی ایم ایف
-
عراقی سرداروں کو اسلحہ فراہمی ہماری عالمی ذمہ داری ہے:وزیر مالیات ہوشیار زیباری
-
جازان میں جھڑپیں، اپاچی ہیلی کاپٹرز کے حوثی اہداف پر حملے
-
ایرانی جیلوں میں ہزاروں قیدی خواتین میں 426شیر خواروں کی مائیں بھی شامل
-
سابق ایرانی صدر کے بیٹے کو 10 سال قید کی سزا،مہدی ہاشمی کو مارچ میں قومی سلامتی کے خلاف اقدامات، فراڈ اور غبن کے 3 مقدمات میں مجموعی طور پر15 سال قید کی سزائے سنائی گئی تھی، ترجمان ایرانی جوڈیشری
-
ترک عدالت نے پولیس اہلکار کو 600 پودے لگانے کی انوکھی سزا سنا دی،پولیس اہلکار کو مظاہرے کے دوران خاتون پر شیل چلانے کے جرم میں سزا دی گئی بعد ازاں تبدیل کردیا گیا
-
برازیل ،سپریم کورٹ نے بلا اجازت سوانح عمریوں کی اشاعت پر عائد پابندی ختم کردی
-
گوادر پورٹ کو سنگا پور اور دبئی طرز کا بہترین شہر بنائیں گے،نواز شریف، وسطی ایشیاء ممالک زمینی راستے تجارت کے خواہاں ہیں ،اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کیلئے بجٹ میں30 ارب مختص کئے ،موجودہ ... مزید
-
کوئٹہ، دہشت گردوں کی پولیس موبائل وین پر فا ئر نگ اے ایس آئی سمیت 4 اہلکارجاں بحق،صدرمملکت ،وزیراعظم اوروزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس اہلکاروں کی قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی
-
پشاور ہائی کورٹ ، پی کے 95 میں دوبارہ انتخابات کرانے کا الیکشن کمیشن کا حکم معطل
-
اسلام آباد، کانونٹ سکول کے پہلی جماعت کے طالبعلم کے ساتھ بدفعلی کا شرمناک واقعہ، درندہ صفت ملزم وحید مسیح نے سکول کے واش روم میں معصوم بچے کو درندگی کا نشانہ بنایا،سکول انتظامیہ نے وقوعہ کو چھپانے ... مزید
-
فیصل آباد،بجلی کامیٹرکٹنے پردلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کرلی
-
لڑائی کا ڈراپ سین، حمیرا ارشد کی شوہر کیساتھ صلح ، میاں بیوی کاایک بار پھر ایک ہونے کا فیصلہ ‘ دو بڑوں نے معاملات طے کر ائے، صلح ہو چکی ،کوئی مشرقی لڑکی طلاق یافتہ نہیں کہلانا چاہتی جلد احمد بٹ کے ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.