برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت پر بھارتی وزیراعظم مودی کیخلاف نعرہ تحریر ،مودی کو ہٹلر سے تشبیہہ ،مودی کا خیر مقدم نہیں کرتے

منگل 10 نومبر 2015 08:56

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10نومبر۔2015ء) برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف نعرہ تحریر کردیا گیا ۔ نریندر مودی کو ہٹلر سے تشبیہہ دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ مودی کا خیر مقدم نہیں کرتے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی مخالف آرگنائزیشن نے بھارتی جنتا پارٹی اور نریندر مودی کیخلاف نعرے تحریر کئے ۔ لندن میں مقیم بھارتیوں کا کہنا ہے کہ وہ نریندر مودی کی پالیسیوں کیخلاف ہیں نریندر مودی کو جس طرح بہار والوں نے مسترد کردیا ہے برطانیہ میں مقیم بھارتی بھی ان کا استبقال نہیں کرینگے نریندر مودی بارہ نومبر کو برطانیہ کا دورہ کررہے ہیں