بھارتی ایجنسی ”را“ سے تعلقات کا شعبہ ، کراچی پولیس نے تحقیقات کیلئے بلدیاتی اداروں سے 300گھوسٹ ملازمین کا ڈیٹا حاصل کرلیا

منگل 10 نومبر 2015 08:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10نومبر۔2015ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بلدیاتی نتظیموں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے مختلف سلیپر سیل کی موجودگی کے بعد کراچی پولیس نے را سے تعلقات کی تحقیقات کیلئے بلدیاتی اداروں میں گھوسٹ تین سو ملازمین کا ڈیٹا حاصل کرلیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی نوید خواجہ کا کہنا ہے کہ حال ہی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات کے شعبے میں ہونے والی مشتبہ گرفتاریوں کے بعد نیشنل انٹیلی جنس ایجنسیاں مشتبہ افراد سے باخبر رہنے کے لئے ایک دوسرے سے ڈیٹا کا تبادلہ کررہی ہیں جنہوں نے آٹھ مشتبہ افراد کی گرفتاریاں کی ہیں اور ان کا تعلق را سے پایا گیا ہے یہ تمام بلدیاتی اداروں کے ملازمین ہیں ان آٹھ مشتبہ افراد کی گرفتاری کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام گھوسٹ ملازمین کا ڈیٹا حاصل کیا جائے سو ہم ن دو سو ملازمین کا کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور سو کا کراچی پولیٹن کارپوریشن سے ملازمین کا ڈیٹا حاصل کیا ہے انہوں نے کہا کہ کاؤنٹر ٹیرازم اتھارٹی ( سی ٹی ڈی ) اہلکار حاصل کئے جانیوالے ڈیٹا کے علاوہ دیگر معلومات بھی اکٹھی کررہے ہیں جس کے بعد مزید کارروائی اور را کے ایجنٹس کی گرفتاری کی جائے گی را ایجنٹس کی گرفتاری نیا رحجان نہیں ہے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس سے قبل یہ الزام لگا چکے ہیں کہ ہمسائے ملک اوراس کی خفیہ ایجنسیاں سیاسی رہنماؤں کے ذریعے کراچی کا امن تباہ کرتے رہے ہیں