چنیوٹ ،بلدیاتی الیکشن، امیدوار کا انوکھا طریقہ” ووٹ نہ دینے پر گولی مارنے کی دھمکی“ ووٹرز میں خوف وہراس پھیل گیا ،ووٹرز جان بچانے کی خاطر پولیس کی خدمات لینے پر مجبور

منگل 10 نومبر 2015 08:53

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10نومبر۔2015ء)بلدیاتی الیکشن کے امیدوار کا ووٹ مانگنے کا انوکھا طریقہ” ووٹ نہ دینے پر گولی مارنے کی دھمکی “ووٹرز میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ووٹرز اپنی جان بچانے کی خاطر پولیس کی خدمات لینے پر مجبورہو گئے ۔

(جاری ہے)

ضلع چنیوٹ کے نواحی چک جھیڑا ڈھاب مدعی خالد عباس نے تھانہ محمد والا میں درخواست گزاری جس میں یہ موقف اختیار کیا کہ ملزم مسمی شیرا عرف شیرو معہ4کس نامعلوم ملزمان نے سائل جو کہ بلدیاتی الیکشن کے سلسلہ میں ووٹ مانگ رہا تھا کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور حکومت پنجاب کے آرڈر کیخلاف ورزی کرتے ہوئے امن وامان میں خلل ڈالا ۔

جس پرتھانہ محمد والا میں زیر دفعہ 506(II)188148/14916MPOمقدمہ نمبری 248/15درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں