اسلحہ اسکینڈل ،سری لنکا کے وزیر برائے پولیس مستعفی

منگل 10 نومبر 2015 09:01

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10نومبر۔2015ء)سری لنکا کے وزیربرائے پولیس تلک مراپانا نے اسلحہ اسکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد شفاف تحقیقات کے لئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیاہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے وزیربرائے پولیس نے خود پر مبینہ طور پراسلحہ اسکینڈل میں ملوث نجی سیکیورٹی کمپنی کی حمایت کرنے کے الزامات سامنے آنے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا جب کہ نجی کمپنی پرالزام ہے کہ وہ اسلحہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہے جب کہ وزیراعظم رانل وکرم سنک کو اسلحہ اسمگلنگ میں ایک وزیرکے ملوث ہونے پرکابینہ کے بعض وزرا کی جانب سے بھی شدید دباوٴ کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ تلک مراپانا رواں سال اگست میں اپنے عہدے پر فائز ہوئے تھے جب کہ اس سے قبل وہ اسی کمپنی کے وکیل کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔